بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کو بیٹے آریان خان کے منشیات کیس میں ملوث ہونے کے بعد مالی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

.jpg&w=3840&q=75)
بھارتی میڈیا کے مطابق معروف ایجوکیشنل ٹیکنالوجی کمپنی بائیجوس نے بالی وڈ شاہ رخ خان کے تمام اشتہارات روک دیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان ا س کمپنی کے ساتھ 2017 سے وابستہ ہیں تاہم ان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد کمپنی نے وہ تمام اشتہارات روک دیے ہیں جن میں شاہ رخ خان موجود ہیں ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آریان کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کمپنی سے مطالبہ کیا جارہا تھا کہ وہ اپنے برانڈ ایمبیسڈر کو تبدیل کریں، کیونکہ جو شخص اپنے بچے کی تربیت نہیں کرسکتا اس کا تعلیم سے متعلق ایپ کی تشہیر کرنا انتہائی نامناسب ہے اور یہ خود کمپنی کے لیے بھی فائدہ مند نہیں ہے ۔
یاد رہےکہ بالی وڈ اداکارشاہ رخ خان متعدد برانڈزکے ایمبیسڈر ہیں جن میں بائیجوس بھی شامل تھی اور برانڈ کی تشہیر پر کمپنی سے انہیں سالانہ 3 سے 4 کروڑ روپے ملتے تھے۔
خیال رہے کہ 23 سالہ آریان خان اور ان کے دوست ارباز مرچنٹ پولیس کے سامنے چرس استعمال کرنے کا اعتراف کرچکے ہیں ۔ عدالت نے شاہ رخ کے بیٹے کو جوڈیشل ریمانڈ پر 14 روز کیلئے جیل بھیج دیا ہے،گزشتہ روز ممبئی کی مقامی عدالت نے آریان اور ان کی دوست مونمُن دھمیچا سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت بھی مسترد کردی تھی۔
آریان خان کے ہمراہ 39 سالہ ماڈل منمن دھمیچا بھی گرفتار ہوئی ہیں، یہ تمام لوگ ممبئی کے قریب سمندر میں کروز پارٹی کر رہے تھے کہ انہیں نارکوٹکس فورس نے منشیات استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ۔
یہ پہلی بار ہے کہ بالی وڈ خان کے بیٹے کو کسی کیس میں پولیس نے گرفتار کیا ہے، اس سے قبل شاہ رخ خان یا ان کے کسی اہل خانہ کے رکن کو کبھی گرفتار نہیں کیا گیا، البتہ اداکار پر ماضی میں مقدمات درج کروائے جاتے رہے ہیں۔ شاہ رخ خان کے بیٹے سے قبل بھی متعدد بالی وڈ شخصیات کے بچے یا خود کامیاب اداکار منشیات کے استعمال یا دوستوں کے ہمراہ ڈرگس پارٹیاں کرنے کے الزامات میں گرفتار ہوتے رہے ہیں۔
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 15 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 2 دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 15 گھنٹے قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 15 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 4 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 16 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 15 گھنٹے قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 18 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 2 دن قبل


.jpeg&w=3840&q=75)




