اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سول اور ملٹری کے درمیان تعلقات آئیڈیل ہیں۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا ہے کہ رات کو وزیراعظم اور آرمی چیف کی طویل نشست ہوئی، وزیراعظم اور آرمی چیف کے بہت قریبی تعلقات ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی بنانے کا مقصد یہ ہے کہ ہم سیرت نبی ﷺ سے سبق حاصل کریں۔ رحمت اللعالمین اتھارٹی بچوں کے لیے تعلیمی نصاب کے حوالے سے کام کرے گی،رحمت اللعالمین اتھارٹی میں پاکستان سمیت دنیا کے بہترین اسکالرز شامل ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرعبدالقدیر خان کی نماز جنازہ میں 15 سے زائد وزرا شریک ہوئے تھے اور ہمارے وزرا میں یہ چیز نہیں ہے کہ ہم ہر جگہ پر اپنی تصاویر بنوائیں،نماز جنازہ میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور نیول چیف بھی شریک ہوئے تھے۔
وزیر اطلاعات کاکہنا تھا کہ کابینہ کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین متعارف کرانے اور بیرون ملک پاکستان کو ووٹ کا حق دینے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ہے۔
ان کہنا تھا کہ کابینہ کا کوئی بھی اجلاس ایسا نہیں جس میں ہم انتخابی اصلاحات اور بیرون ملک پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بات نہ کی ہو اور ہم آج بھی اس بات پر قائم ہیں کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت دینی ہے تاکہ وہ ووٹ دے سکیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیمرا کونسل آف کمپلینٹ اسلام آباد کی تشکیل کی منظوری دی گئی ہے۔

افغانستان میں طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی
- 2 گھنٹے قبل

عمر شاہ کی موت کی نئی تفصیلات سامنے آ گئیں، فٹس کا سامنا تھا
- 2 گھنٹے قبل

سعودی عرب سے دفاعی تعاون نیا نہیں، بھارت کی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف
- 2 گھنٹے قبل

دفاعی معاہدے سے سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت" بن گیا ، بھارتی اداکار
- 5 گھنٹے قبل

حزب اللہ کا سعودی عرب سے اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی اپیل
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 4 گھنٹے قبل

افغانستان میں گرفتار برطانوی جوڑا 8 ماہ بعد قطری ثالثی سے رہا
- 6 گھنٹے قبل

ہانگ کانگ: دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، 6 ہزار افراد کا انخلا متوقع
- 3 گھنٹے قبل

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ
- 6 گھنٹے قبل

ای چالان ڈیفالٹرز پر سخت کارروائی، لاہور پولیس نے نیلامی کا عندیہ دے دیا
- 5 گھنٹے قبل

یوم تشکر: پاک سعودی معاہدوں پر قوم کا اظہارِ یکجہتی و شکر
- 7 گھنٹے قبل

البانیہ میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر کا پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب
- 6 گھنٹے قبل