اسلام آباد: نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔


تفصیلات کے مطابق نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ درخواست میں نیب نے مؤقف اختیار کیا ہےکہ نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نوازعدالت میں ہرپیشی کوسیاسی تھیٹربنا دیتی ہیں۔ کمرہ عدالت میں انٹرویو دیئے جاتے ہیں ۔ عدالتی کمرہ پریس کلب میں تبدیل کردیا جاتا ہے۔ پریس کانفرنس میں نیب اور ہائی رینک آفیشلز کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دیئے جاتے ہیں ۔
نیب نے مزید کہا ہےکہ ان کی لاہور آفس میں طلبی کے دوران نیب لاہور پر حملہ کیا گیا۔ گواہان کے خلاف دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ عدالت مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت منسوخ کردے۔
نیب کا کہنا تھا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت اسلام آباد نے مریم نواز کوسات سال قید کی سزا اوردو ملین پاؤنڈ کا جرمانہ کیا۔ مریم نواز کو کوئی بھی عوامی عہدہ رکھنے کے لیے نااہل قرار دیا گیا جبکہ کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی۔ چھ جولائی 2018 کو سنائی گئی سزا کے خلاف اپیل تاحال زیر التوا ہے،، اپیل پر گزشتہ آٹھ سماعتوں میں پانچ مرتبہ اپیل کنندگان کی جانب سے التوا مانگا گیا۔
واضح رہےکہ مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کالعدم قرار دینے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے۔

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- a day ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 hours ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- a day ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- a day ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 5 hours ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 3 hours ago





