جی این این سوشل

تجارت

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے بڑھی ہے اور ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 19 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قدر 1972روپے بڑھ کر 1 لاکھ 2 ہزار 23 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں سونےکی قدر 29 ڈالر اضافے سے 1800 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے۔

دنیا

وفاقی وزیر برائے سمندری امور قیصر احمد شیخ کا گوادر کا دورہ

آمد پر چیئرمین گوادر پورٹ پسند خان بلدی، چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے سی ای او یو بو اور جی پی اے اور چین کے دیگر معزز حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی وزیر برائے سمندری امور قیصر احمد شیخ کا  گوادر کا دورہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سمندری امور قیصر احمد شیخ نے ایڈیشنل سیکرٹری میری ٹائم افیئرز کے ہمراہ جمعہ کو گوادر کا تین روزہ اہم دورہ کیا۔

آمد پر چیئرمین گوادر پورٹ پسند خان بلدی، چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے سی ای او یو بو اور جی پی اے اور چین کے دیگر معزز حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔


گوادر میں وزیر سمندری امورکا پہلا دن مصروفیات سے میں گزرا ،  جس کا آغاز GPA ہیڈ آفس میں ایک اجلاس کی صدارت سے ہوا، جہاں چینی اور گوادر پورٹ اتھارٹی کے سینئر حکام نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔


چیئرمین گوادر پورٹ پاسند خان بلیدی نے گوادر پورٹ پر جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بصیرت فراہم کی، جس کے بعد چیئرمین سی او پی ایچ سی کی جانب سے پورٹ کے آپریشنز اور حالیہ پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، وزیر نے فری زون کا دورہ بھی کیا، جس میں نو تعمیر شدہ 1.2 ایم جی ڈی ڈی سیلینیشن کا دورہ بھی شامل تھا۔

 وزیر برائے سمندری امور قیصر احمد شیخ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے گوادر میں جاری کاموں کی پیش رفت کو سراہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سوشل میڈیا بندش کے حق میں نہیں ، وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ہتک عزت کے قانون کا مسئلہ نہیں، مسئلہ عمل درآمد کا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سوشل میڈیا بندش کے  حق میں نہیں ، وزیر  اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش کے حق میں نہیں ہیں۔

وفاقی وزیر عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پاکستان میں کیوں دفاتر نہیں کھولتے؟سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو پاکستان میں دفاتر کھولنے چاہئیں۔

ان کا کہناتھا کہ ایکس کی بندش ایک اچھا قدم نہیں تھا، کالعدم بی ایل اے کا سارا نیٹ ورک ایکس پر موجود ہے، سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نہ کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ہتک عزت کے قانون کا مسئلہ نہیں، مسئلہ عمل درآمد کا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مسلم لیگ ن کا صوبائی صدر جعفر مندوخیل کو گورنر بلوچستان مقرر کرنے پر اتفاق

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاؤس آمد پروزیراعظم شہبازشریف نے ان کا استقبال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مسلم لیگ ن کا  صوبائی صدر جعفر مندوخیل کو گورنر بلوچستان مقرر کرنے پر اتفاق

مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر جعفر مندوخیل کو گورنر بلوچستان مقرر کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ 

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے بلاول بھٹوسے ملاقات میں انہیں اپنے فیصلے سے آگاہ کیا، ملاقات میں گورنرپنجاب کے لیے سردارسلیم حیدرخان کےنام پراتفاق کیا گیا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی گورنرکے پی کے لیے مزیدمشاورت کےبعد نام سےآگاہ کرےگی۔ تاہم پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کو گورنرخیبرپختونخوا بنانے جانے کا امکان ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاؤس آمد پروزیراعظم شہبازشریف نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll