لاہور: چیئرمین لاہور بورڈ کا کہنا ہے کہ تمام بچوں کو پاس کر دیا گیا ہے، کامیابی کا تناسب98.1فیصد رہا ۔


تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ نے انٹر میڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے، چیئرمین لاہور بورڈ کا کہنا ہے کہ تمام بچوں کو پاس کر دیا گیا ہے، کامیابی کا تناسب98.1فیصد رہا ، جبکہ ایک اعشاریہ آٹھ تین فیصد بچے فیل ہوئے ہیں ، فیل ہونے والے بچے امتحان سے غیر حاضر ہونے کی وجہ سے فیل ہوئے ہیں، امتحان میں غیر حاضر ہونے والے بچوں کا 27نومبر کو امتحان ہوگا ۔
چیئر مین لاہور بورڈ کا کہنا تھا کہ یہ امتحان لینا ہمارے لیئے بہت بڑا چیلنج تھا، لاہور بورڈ میں ایک لاکھ نوے ہزار طلبا و طالبات کا امتحان لیا گیا ہے، تین ہزار سے زائد سٹاف کی مدد سے اگزام کنڈکٹ کرایا گیا، این سی او سی کی ہدایت کے مطابق لاہور بورڈ نے کورونا ایس اوپیز کا خیال رکھا ، پالیسی کے تحت الیکٹو مضامین کا امتحان کیا گیا تھا۔
ڈاکٹر مرزا حبیب علی کا کہنا تھا کہ جو بچے اس امتحان میں حاضر نہیں ہو سکے انکے لئے ستائیس مومبر کو سپیشل امتحان ہو گا، کوئی بچہ غیر حاضر تھا اور جو بچے تیتیس فیصد نمبر کو قبول نہیں کریں گے انکے لیے سپیشل امتحان ہو گا، 54ہزار پرائیویٹ جبکہ ایک لاکھ تیس ہزار ریگولر بچے تھے، نوے ہزار طلبا جبکہ چھیانوے ہزار طالبات امتحان میں شامل ہوئیں، 31353 طلبہ نے اے پلس نمبر حاصل کئے،23737 طلبہ نے اے گریڈ نمبر لئے جبکہ 29601طلبہ نے بی گریڈنمبر لئے ،35067طلبہ نے سی گریڈ نمبر لئے ، 39219 طلبہ نے ڈی گریڈ میں نمبر لئے ،24347 طلبہ نے ای گریڈ میں نمبر لئے ہیں ۔

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 5 hours ago

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے برطانیہ چلے گئے
- 2 hours ago

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- 4 hours ago
ٹرانسپورٹر کا بھی تاجر برادری کا ساتھ دیتے ہوئے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- 3 hours ago

فرنٹیئرکانسٹیبلری کو فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے سے متعلق آرڈیننس 2025 جاری
- 2 hours ago

انڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ
- 4 hours ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- 6 hours ago

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- 6 hours ago
ایران میں دشمن ریاستوں اور گروہوں کی جاسوسی پر سزائے موت کی ترمیمی قرارداد منظور
- an hour ago

وزیر اعظم کی ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کے لیے ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت
- 2 minutes ago

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- 7 hours ago

چینی کی قیمت قابو سے باہر، قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی
- 2 hours ago