کراچی : صوبائی دارالحکومت کراچی میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں 2افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ پانچ زخمی ہونےکی اطلاعات ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نوری آباد لکی سیمنٹ فیکٹری کے قریب مسافر کوچ کو حادثہ پیش آیا ،جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اورامدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، ریسکیو کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب کراچی صفورا چورنگی بلاک 07 الحبیب بینک کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ چھیپا ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت شکیل احمد ولد احمد شیخ اور عمر30سال ہے ۔ جاں بحق شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذر یعے عباسی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں سالانہ 35 ہزار لوگ سڑک حادثات میں جاں بحق ہوجاتے ہیں، جبکہ 50 ہزار سے زائد افراد زخمی اور عمر بھر کی معذوری سے دوچار ہوتے ہیں۔ حکومتی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر پانچ منٹ کے بعد ٹریفک حادثہ پیش آتا ہے، جس میں کوئی نہ کوئی شخص زخمی یا جاں بحق ہوجاتا ہے۔
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 3 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 3 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 4 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 دن قبل






