Advertisement
تجارت

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں  2 پیسے کی  کمی 

کراچی :  انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے سستا ہوگیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر اکتوبر 15 2021، 10:10 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں  2 پیسے کی  کمی 

تفصیلات کے مطابق  انٹر بینک میں کاروبار کا اختتام ہوگیا،  انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے سستا ہوگیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 171.20 سے کم ہوکر 171.18 روپے پر بند ہوا۔

گزشتہ روز  انٹربینک  میں ڈالر کی قدر 7 پیسے بڑھ کر 171 روپے 20 پیسےہوگئی تھی۔

دوسری جانب سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے ، فی تولہ سونا 700 روپے کمی سے 118300 روپے کا ہوگیا جبکہ  فی 10 گرام سونا 600  روپے سستا ہوکر101423 روپے پر آگیا۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 20 ڈالر کمی سے1780 ڈالر میں فروخت ہوا۔

Advertisement
Advertisement