Advertisement

لندن : رکن پارلیمنٹ سر ڈیوڈ ایمس  چاقو حملے میں جاں بحق

لندن : کنزرویٹو رکن پارلیمنٹ سر ڈیوڈ ایمس  چاقو سے حملوں  میں جانبر نہ ہو سکے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر اکتوبر 16 2021، 12:58 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
لندن : رکن پارلیمنٹ سر ڈیوڈ ایمس  چاقو حملے میں جاں بحق

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم  برطانیہ  بورس جانسن کی کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایک برطانوی  رکن پارلیمنٹ سرڈیوڈ ایمس  کو  چرچ میں ایک شخص نے چاقو کے وار کر کے ہلاک کر دیا ہے، مشرقی انگلینڈ کے ایسیکس میں ساؤتھینڈ ویسٹ کی  پارلیمنٹ کے رکن 69 سالہ ڈیوڈ ایمس کو لی آن  سی بیلفیرز میتھوڈسٹ چرچ میں ایک میٹنگ میں دوپہر کے وقت نشانہ بنایا گیا۔

پولیس نے چرچ میں گھس کر ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس نے کہا کہ وہ اس واقعے کے سلسلے میں کسی اور کی تلاش میں نہیں ہیں۔ایمرجنسی سروسز نے چرچ کے اندر سر ڈیوڈ ایمس کی جان بچانے کی  کوشش کی لیکن کامیابی نہ مل سکی۔

 پولیس کے مطابقسرڈیوڈ ایمس کا  ایمرجنسی سروسز نے علاج کیا لیکن افسوس کی بات ہے کہ وہ جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گئے۔

ایمیس ،شادی شدہ تھے اور ان کے  پانچ بچے تھے۔پہلی بار 1983 میں باسلڈن کی نمائندگی کے لیے پارلیمنٹ کے لیے منتخب ہوئے ، اور پھر 1997 میں ساؤتھینڈ ویسٹ میں الیکشن کے لیے کھڑے ہوئے تھے۔

Advertisement
Advertisement