اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کے مطابق ملک بھر میں ہفتہ وار ایک روز کی بندش ختم کردی گئی ہے۔


تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )کا اجلاس سربراہ این سی او سی اسد عمر کی زیر صدارت ہوا، جس میں اضلاع کی مکمل ویکسینیشن کی سطح کے تناسب میں ملک میں بیماری کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ کم بیماری کے پھیلاؤ اور جاری ویکسینیشن مہم کےتناظر میں فورم نے ملک بھر میں ہفتہ وار ایک دن کی لازمی بندش کو ختم کر دیا ہے، این پی آئیز کا نفاذ 16 سے 31 اکتوبر 21 تک جاری رہے گا۔ ان ڈور شادی کی تقریبات میں شرکا کی تعداد کو 200سے بڑھا کر 300کر دیا گیا جبکہ آؤٹ ڈور شادی کی تقریبات میں 400سے بڑھا کر 500افراد کو شرکت کی اجازت دے دی گئی ۔
این سی او سی کے مطابق سینما اور مزارات کو بھی مکمل ویکسین شدہ افراد کے لئیے کھول دیا گیا ہے، 28 اکتوبر 21 کو این سی او سی میں کے اجلاس میں موجودہ این پی آیئز پر نظر ثانی کی جائے گی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 1086 نئے کیسز سامنے آئے اور 27اموات کی تصدیق ہوئی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت افغان مہاجرین پر اجلاس، وزیراعلیٰ کے پی غیر حاضر
- 11 گھنٹے قبل

اجلاس میں فیصلہ: ملک میں موجود غیر قانونی افغان باشندوں کا ریاستی بوجھ ختم ہو گا
- 6 گھنٹے قبل

نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
- 13 گھنٹے قبل

طالبان حکومت نے عبداللہ مختار کو نائب وزیر داخلہ سے ہٹا کر محمد وزیر کو مقرر کر دیا
- 6 گھنٹے قبل

پشاور، ایبٹ آباد اور گلگت میں زلزلے کے جھٹکے
- 13 گھنٹے قبل

سلطان جوہر کپ: پاکستان اور آسٹریلیا کا مقابلہ سنسنی خیز برابری پر ختم، قومی ٹیم فائنل کی دوڑ سے باہر
- 9 گھنٹے قبل
کھیرے کا پانی: صحت بخش مشروب جس کے حیران کن فوائد جانیں
- 11 گھنٹے قبل

افغانستان بھارتی پراکسی بن چکا، دہشت گردی کی قیمت اب کابل کو چکانا ہوگی، خواجہ آصف
- 10 گھنٹے قبل

عمران خان سے ملاقات کی اجازت کے لیے وزیر اعلیٰ کے پی کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع
- 13 گھنٹے قبل
این ایچ ایس پی پنجاب کے زیرِ اہتمام ہیلتھ ڈیٹا اِن ایکشن صوبائی لرننگ ایکسچینج کا انعقاد
- 9 گھنٹے قبل

آزاد کشمیر کے دو وزرا مستعفی، وزیراعظم آزاد کشمیر پر سنگین الزامات
- 6 گھنٹے قبل

ابراہام معاہدے میں توسیع جلد متوقع، سعودی عرب شامل ہو سکتا ہے ، ٹرمپ
- 11 گھنٹے قبل