نئی دہلی:مودی حکومت کوایک بار پھر عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر متنازع زرعی اصلاحات کے خلاف ہزاروں کسان ٹریکٹروں پر ریلی کی صورت میں سراپا احتجاج ہیں ۔

نئی دہلی:مودی حکومت کوایک بار پھر عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر متنازع زرعی اصلاحات کے خلاف ہزاروں کسان ٹریکٹروں پر ریلی کی صورت میں سراپا احتجاج ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں ایک طرف یوم جمہوریہ کی تقریبات منائی جارہی ہیں، وہیں دوسری طرف دہلی کی سرحد پر ہزاروں ناراض کسان زرعی اصلاحات کے نئے قوانین کے خلاف احتجاج میں پیچھےہٹنےکوتیارنہیں، کسانوں کا مؤقف ہے کہ وہ اپنے حق کے لیے پر امن ریلی نکالنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ان کی اس بات پر یقین کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔بھارتی پرچم سے سجے ٹریکٹر دارالحکومت نئی دہلی کے داخلی راستوں پرجمع ہیں۔ٹیکری اورسنگھوبارڈرپررکاوٹیں توڑکرٹریکرپریڈشروع کردی گئی ، سوروپ نگر میں مقامی لوگوں نے کسانوں کی ٹریکٹرپریڈ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کسانوں کو روکنے اور پولیس کی ہدایت پر عمل کرنے پر راضی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔دوسری جانب پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی جاری ہیں ، پولیس کاسنگھو بارڈر سے نکل کردہلی کے سنجے گاندھی ٹرانسپورٹ نگر پہنچنے والے کسانوں پر آنسو گیس کابےدریغ استعمال کیاگیا ۔
خیال رہے کہ بھارت میں زرعی اصلاحات کے قانون کی ستمبر میں منظوری دی گئی اور اس وقت سے کسان دہلی کی سرحدوں پر دھرنا دیے بیٹھے ہیں ۔مودی سرکار نے کسانوں کا جلوس روکنے کے لیے سپریم کورٹ سے بھی رابطہ کیا، لیکن بھارتی چیف جسٹس بینچ نے اسے پولیس معاملہ قرار دےدیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اس متنازع قانون کو زراعت کے شعبے میں لاکھوں کسانوں کوبااختیار بنانے کے لیے ضروری سرمایہ کاری اور جدت پسندی کی حوصلہ افزائی قرار دے چکے ہیں جبکہ اپوزیشن جماعت کانگریس کسانوں کی حمایت کرتی نظر آتی ہے ۔
کسانوں کی احتجاجی تنظیم نے یکم فروری کو سالانہ بجٹ کے موقع پر پارلیمنٹ کے باہر مارچ کا بھی اعلان کررکھا ہے ۔ حالیہ برسوں میں بھارت میں خشک سالی اور قرضوں کے بڑھتے بوجھ کی وجہ سےاب تک ہزاروں کسان خودکشی کرچکے ہیں ۔
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 8 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 6 گھنٹے قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- ایک دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 9 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 12 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- ایک دن قبل








