جی این این سوشل

علاقائی

قومی شاہراہ پر حادثہ، ایک ہی خاندان کے 3افراد جاں بحق 

لسبیلہ :قومی شاہراہ ٹیارہ کے قریب کار اور ٹرک میں خوفناک  تصادم  کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

قومی شاہراہ پر حادثہ، ایک ہی خاندان کے 3افراد جاں بحق 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جی این این کے مطابق حادثے کی شکار  کار کراچی سے بیلہ جارہی تھی  ، حادثے میں ایک ہی خاندان  کے 3 افراد میں دو بھائی اور ایک خاتون شامل ہے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور نعشوں کو سول ہسپتال بیلہ منتقل کردیا گیا۔ 

حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 10روپے49 پیسے فی لٹر اضافہ  کردیا 

تجارت

ڈالر کی قدر میں کمی ، پاکستانی روپیہ مستحکم

معیشت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ آنےو الے دنوں میں پاکستانی روپیہ مزید مستحکم ہونے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈالر کی قدر میں کمی ، پاکستانی روپیہ  مستحکم

تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت مٰں  28پیسے کی کمی سے 277روپے 95پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن اس دوران سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 12پیسے کی کمی سے 278روپے 11پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔
اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی سپلائی زائد ہونے کے سبب ڈالر کی قدر 29پیسے کی کمی سے 279روپے 09پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

واضح رہے کہ معیشت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ آنےو الے دنوں میں پاکستانی روپیہ مزید مستحکم ہونے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کا 9 مئی کے واقعات پر ایک بھر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

سانحہ 9 مئی کے سی سی ٹی وی کیمرے کدھر گئے، بیرسٹر گوہر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کا  9 مئی کے واقعات پر ایک بھر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف نے 9 مئی کے واقعات پر ایک بھر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، شعیب شاہین نے میڈیا سے گفتگو کی جس میں شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ 9 مئی کا آغاز کہاں سے ہوا؟ ایک ریاستی دہشگردی کے ذریعے چیئرمین عمران خان کو اغواء کیا گیا اغواء کرتے وقت وہ رینجرز والے تھے یا ایس ایس جی والے سی سی ٹی وی فوٹیج ساتھ لے گئے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس کو واپس کرنے کا کہا تھا جو آج تک واپس نہیں کی گئی 9 مئی کے تمام واقعات کی جب عدالتیں سی سی ٹی وی فوٹیج مانگتی ہیں تو کہا جاتا کیمرے خراب تھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کاہ کہ عمران خان  نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے بیان کا بھی ذکر کیا کہ نگران وزیراعظم جس کا کام انتخابات شفاف کروانا تھا وہ خود انتخابات میں دھاندلی کا ذکر کررہے ہیں یہ ہمارے موقف کی تائید ہے ، کمشنر راولپنڈی جو پورے ڈویژن کے سربراہ تھے انہوں نے دھاندلی کے حوالے سے انکشافات کئے ہم عدلیہ سے پھر درخواست کرتے ہیں کہ ہمارے انتخابات متعلقہ کیسوں پر جلد سے جلد فیصلہ کیا جائے۔ 

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ پرامن احتجاج ہمارا حق ہے، سانحہ 9 مئی کے سی سی ٹی وی کیمرے کدھر گئے، واقعہ پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا معاملہ ہمارا اندرونی معاملہ ہے، نوٹیفکیشن جاری ہونے پر معاملہ حل ہو جائے گا، ابھی پتہ چلا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کی ہے، مجھے کچھ نہیں پتہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کیا کہا۔

شعیب شاہین نے کہا کہ ریاستی دہشت گردی کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو اغوا کیا گیا، نومئی واقعات، ظل شاہ قتل کیس، لیٹر بھیجنے والے واقعات پر کیمرے خراب ہوجاتے ہیں، ان کے سی سی ٹی وی کیمرے بیڈ رومز میں صحیح چلتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں متعدد منصوبوں کیلئے گرانٹس کی منظوری

اجلاس میں دفاعی پیداوار کیلئے 20 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں متعدد منصوبوں کیلئے گرانٹس کی منظوری

وزیر خزانہ اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں متعدد منصوبوں کیلئے گرانٹس کی منظوری دیدی گئی۔ ای سی سی اجلاس میں 18 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں دفاعی پیداوار کیلئے 20 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی ، جبکہ پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کی سمری منظور کر لی گئی ، اسٹیل مل ملازمین کو جنوری سے جولائی تک کی تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔

اجلاس میں کے الیکٹرک کیلئے 70 ارب روپے کی ایڈوانس سبسڈی کی منظوری کرلی گئی، ایٹمی توانائی کمیشن کیلئے 4 ارب 86 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ منظورکرلی گئی، وزارت توانائی کیلئے 2.5 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں ای سی سی نے ہدایت کی کہ خریف سیزن کے لیے یوریا کھاد کی قلت نہ ہونے دی جائے، ایرا کیلئے 5 ارب 89 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ منظورکرلی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll