لاہور: قائد ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کا 70 واں یومِ شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔


تحریک آزادی کے سرگرم رکن اور پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان یکم اکتوبر 1895کو بھارتی پنجاب کے گاؤں کرنال میں پیدا ہوئے ۔ لیاقت علی خان نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی انڈیا اور آکسفورڈ یونیورسٹی برطانیہ چلے گئے۔1923 میں ہندوستان واپس آکر مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرلی، لیاقت علی خان اپنی خداداد صلاحیتوں کے باعث جلد ہی قائداعظم کے قریب ہوگئے اور تحریک پاکستان میں قائد کے شانہ بشانہ رہے ۔ 1933میں بیگم رعنا لیاقت علی خان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، قائد ملت لیاقت علی خان تقسیم ہند سے قبل برطانوی عبوری حکومت میں پہلے وزیرِ خزانہ بھی منتخب ہوئے۔

تحریک آزادی کے دوران لیاقت علی خان قدم قدم پر قائداعظم کے ساتھ رہے، انہی کی کوششوں سے 1941ء کے انتخابات میں کانگریس کے مقابلے میں مسلم لیگ کو مسلمانوں نے ووٹ دیا اور بعد ازاں ان ہی انتھک کوششوں کے نتیجے میں 14 اگست 1947ء کو دنیا کے نقشے پر ایک نیا ملک پاکستان معرض وجود میں آیا۔

قیام پاکستان کے بعد قائد اعظم محمدعلی جناح نے انہیں ملک کا پہلا وزیراعظم نامزد کیا، جس پر قائد کے انتخاب کو درست ثابت کرنے کے لیے انہوں نے انتھک محنت کی اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن مملکت خداداد پاکستان کے خلاف سازشیں ابتدا میں ہی شروع ہو گئی تھیں ۔
لیاقت علی خان 16اکتوبر 1951 کو راولپنڈی کے کمپنی باغ میں ایک جلسےسے خطاب کے دوران شہید کردیئے گئے ۔اس عظیم شخصیت کی یاد میں راولپنڈی کے کمپنی باغ کو ’’لیاقت باغ‘‘ کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔ شہادت کے بعد لیاقت علی خان کو "شہید ملت "کے خطاب سے نوازا گیا ۔ لیاقت علی خان کراچی میں مزار قائد کے احاطے میں مدفون ہیں ۔

پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے،شہباز شریف
- 12 گھنٹے قبل

بھارت: ہوٹل میں کھانے کے دوران اچانک چوہا نکل آیا،آسٹریلوی خاتون کرکٹرز کی دوڑیں لگ گئیں
- 12 گھنٹے قبل

ٹانک : سیکیورٹی فورسز کاکامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 8 خوارجی جہنم واصل
- 8 گھنٹے قبل

ٹی ایل پی پرپابندی کیلئےوزارت داخلہ کا سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر نہ کرنےکافیصلہ
- 11 گھنٹے قبل

اسلام آباد میں 6ویں بین الاقوامی لائف سٹائل میڈیسن کانفرنس 2025 کا آغاز
- 7 گھنٹے قبل

جنہوں نے ظلم و جبر کیا ہے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے،وزیر اعلی سہیل آفریدی
- 8 گھنٹے قبل
چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد کا مالدیپ کا سرکاری دورہ، دفاعی و سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 10 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میں شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
- 7 گھنٹے قبل

ہنگو میں 2 دھماکے، چیک پوسٹ تباہ، ایس پی آپریشن سمیت 3 پولیس اہلکار شہید
- 12 گھنٹے قبل

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج پھر سرفہرست،دہلی دوسرے نمبر پر
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کل ترکیہ میں ہو نگے، طالبان ہمارے خدشات دور کریں، دفتر خارجہ
- 12 گھنٹے قبل
ترکیہ میں تارکینِ وطن کی ایک کشتی ڈوب گئی، 14 افراد جاں بحق، متعدد لاپتا
- 11 گھنٹے قبل









