اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تمام اداروں سے مثالی تعلقات ہیں، حکومت سے باہر بیٹھے لوگوں کیلئے صرف صبر کی دعا کر سکتا ہوں۔


تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت ختم ہونے کی اپوزیشن کی خواہش پوری نہیں ہو سکتی،لولی لنگڑی اپوزیشن سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،آئینی مدت پوری کریں گے ،اگلی باری پھر ہماری ہے۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کورونا کی عالمی وبا نے پوری دنیا کی معیشت کو متاثر کیا ہے،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے سے ہمیں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا ۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جا ئے،مہنگائی موجودہ حکومت کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے،مہنگائی کی وجوہات اس کے اندرونی اور بیرونی عوامل اور ان سے نبرد آزما ہونے کی حکمت عملی طے کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہماری اقتصادی ٹیم ہوم ورک کررہی ہے جس کے انشاءاللہ مثبت نتائج سامنے آئیں گے،معاشرے کے محروم طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں جس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں اور بالخصوص افغانستان میں امن کی خواہش رکھتے ہیں،ہم نے خطے میں امن کیلئے بھاری قربانی دی ہے،ہماری خواہش ہے کہ افغانستان میں معاشی صورتحال نہ بگڑے،کچھ قوتیں افغانستان کے حالات خراب کرنا چاہتی ہیں۔

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 hours ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 3 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 hours ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 hours ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- a day ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 20 hours ago



