جی این این سوشل

پاکستان

بختاور بھٹو زرداری نے بیٹے کا نام رکھ لیا

بختاور بھٹو زرداری اور ان کے شوہر محمود چوہدری کے گھر ننھے مہمان کی آمد رواں ماہ کی 10 تاریخ کو ہوئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی : پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی کی صاحبزادی اورچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہمشیرہ بختاور بھٹو نے اپنے بیٹے کا نام رکھ لیا ہے ۔ 

بختاور بھٹو نے کچھ دیر قبل انسٹا گرام پوسٹ شیئر کی اور بتایا کہ بیٹے کا نام " میر حاکم محمود چوہدری " رکھا ہے ۔ 

بختاور بھٹو نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے بیٹے کا نام مرحوم ماموں کی نسبت سے " میر " جب کہ دادا کی نسبت سے " حاکم " رکھا ہے ۔ 

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Bakhtawar Bhutto-Zardari (@bakhtawarbz)

 

بختاور کی جانب سے بیٹے کی پیدائش کے اعلان کے بعد سے ہی لوگوں کو ان کے بیٹے کی پہلی جھلک کا انتظار ہے تاہم اب تک خاندان کی جانب سے نومولود کی کوئی تصویر جاری نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بختاور بھٹو زرداری اور ان کے شوہر محمود چوہدری کے گھر ننھے مہمان کی آمد رواں ماہ کی 10 تاریخ کو ہوئی۔

پاکستان

پی ٹی آئی کی منحرف رکن سعدیہ سہیل رانا کی استحکام پاکستان پارٹی سے بھی راہیں جدا

ذاتی وجوہات کی بنا پر پارٹی چھوڑ رہی ہوں، سعدیہ سہیل رانا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کی منحرف رکن سعدیہ سہیل رانا کی استحکام پاکستان پارٹی سے بھی راہیں جدا

پی ٹی آئی کی منحرف رکن سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی سے بھی راہیں جدا کر لیں۔

سابق رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا ۔

 سعدیہ سہیل کا کہنا تھا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر پارٹی چھوڑ رہی ہوں ، پارٹی صدر علیم خان کو پارٹی چھوڑنے کے فیصلے سے تحریری آگاہ کردیا۔

واضح رہے کہ سعدیہ سہیل نے گزشتہ برس کے آخر میں جہانگیرترین سے ملاقات کرکے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

آئی سی سی کی ٹی20 بیٹرز رینکنگ جاری

پاکستانی کپتان بابر اعظم ایک درجے ترقی کے ساتھ چوتھے نمبر پر جبکہ محمد رضوان کی تیسری پوزیشن برقرار ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی سی سی کی  ٹی20 بیٹرز رینکنگ جاری

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی بیٹرز رینکنگ جاری کردی ہے ۔

کپتان بابر اعظم ایک درجے ترقی کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں ،محمد رضوان کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔

نیوزی لینڈ کے ٹم سائفرٹ 7 درجے ترقی کے ساتھ 17ویں نمبر پر ہیں،بھارت کے سوریا کمار یادو کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

باؤلنگ میں شاہین آفریدی کا 3 درجے ترقی کے ساتھ 14واں نمبر ہے۔

دوسری جانب آئی سی سی چیمپیئز ٹرافی 2025 کے سلسلے میں آئی سی سی پچ کلسنٹنٹ اینڈی ایٹکنسن نے گراونڈ اسٹاف سمیت چیف کیوریٹر آغا زاہد سے ملاقات کی۔

چیف کیوریٹر آغا زاہد نے پچز کے حوالے سے بریفنگ دی،اینڈی ایٹکنسن نے پچز کا تفصیلی معائنہ کیا،گراونڈ اسٹاف کو پچز کے حوالے سے ٹپس بھی دیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بشریٰ بی بی نے نیب کی نئی انکوئری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنچ کر دیا

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری درخواست پر سماعت کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشریٰ بی بی نے نیب کی نئی انکوئری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنچ کر دیا

بشریٰ بی بی کی جانب سے نیب طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے نیب نوٹس کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ نے کل سماعت کے لیے مقرر کرلی ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری درخواست پر سماعت کریں گے۔

بیرسٹر سلمان صفدر، عثمان ریاض گل اور خالد یوسف چوہدری کی وساطت سے نیب طلبی کے نوٹس کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نئی انکوائری میں نیب کا بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی پر قیمتی تحائف غیر قانونی فروخت کرنے کا الزام ہے۔

عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست پر فیصلے تک نیب کے کال اپ نوٹس کو معطل کیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll