Advertisement

نورمقدم کیس: ملزم ظاہر جعفر کی والدہ عصمت بی بی کی ضمانت منظور

ملزمان کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ پہلے دن سے میرے موکل نے قتل کی مذمت کی ہے، ہم متاثرہ فریق کے ساتھ کھڑے ہیں اور اپنے بیٹے کے ساتھ نہیں ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Oct 18th 2021, 6:25 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نورمقدم کیس: ملزم ظاہر جعفر کی والدہ عصمت بی بی کی ضمانت منظور

اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان نے نور مقدم کیس میں ملزم ظاہر جعفر کی والدہ عصمت بی بی کی ضمانت منظور کر لی ہے ۔ 

عدالت نے دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عصمت آدم کی ضمانت منظور کی ہے ۔ ملزم کے والد ذاکر جعفر کی ضمانت کی درخواست خارج کردی گئی ہے ۔ 

سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ نورمقدم کے م قتل میں ملزم کی والدہ کا کردار سیکنڈری ہے۔ عدالت نے ملزمان کے وکیل کی ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا بھی مسترد کر دی ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ ہائیکورٹ کے ٹرائل سے متعلق فیصلے میں مداخلت نہیں کرے گی۔ ٹرائل کورٹ ملزمان کو شفاف ٹرائل کا پورا حق فراہم کرے۔

وکیل مدعی شاہ خاور نے کہا کہ والد اور والدہ دونوں کا کردار سہولت کاری کا ہے۔ عدالت نے کہا یہ تسلیم بھی کر لیں کہ والدہ کو قتل کا علم تھا مگر وہ کراچی بیٹھ کر روک تو نہیں سکتی تھی۔

خیال رہے کہ ظاہر جعفر کے والدین پر نور مقدم قتل کیس میں اعانت جرم کا الزام ہے۔ درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ بیٹے کی جانب سے لڑکی نور مقدم کے قتل سے ان کا کوئی تعلق نہیں، قتل کے بارے میں وہ آگاہ تھے اور نہ ہی حقائق چھپائے ہیں۔

ملزمان کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ پہلے دن سے میرے موکل نے قتل کی مذمت کی ہے، ہم متاثرہ فریق کے ساتھ کھڑے ہیں اور اپنے بیٹے کے ساتھ نہیں ہیں۔

Advertisement
خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: پی ٹی آئی کے 6، اپوزیشن کے 5 امیدوار کامیاب

خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: پی ٹی آئی کے 6، اپوزیشن کے 5 امیدوار کامیاب

  • 4 hours ago
میوزک ڈائریکٹر علی عطرے دل کے عارضے میں مبتلا، حکومت سے مدد کی اپیل

میوزک ڈائریکٹر علی عطرے دل کے عارضے میں مبتلا، حکومت سے مدد کی اپیل

  • 2 hours ago
سینئر اسٹیج اداکارہ عابدہ بیگ کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مالی امداد کی اپیل

سینئر اسٹیج اداکارہ عابدہ بیگ کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مالی امداد کی اپیل

  • 2 hours ago
اوپو کے سیریز کے دو نئے فونز متعارف

اوپو کے سیریز کے دو نئے فونز متعارف

  • 2 hours ago
امریکا–پاکستان تعلقات پر بھارت کا سخت مؤقف، چین سے رابطے بحال کرنے کی کوشش

امریکا–پاکستان تعلقات پر بھارت کا سخت مؤقف، چین سے رابطے بحال کرنے کی کوشش

  • 2 hours ago
ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت مزید بگڑ گئی

ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت مزید بگڑ گئی

  • an hour ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات تیز کر رہا ہے، نائب وزیراعظم

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات تیز کر رہا ہے، نائب وزیراعظم

  • 38 minutes ago
امریکی صد رٹرمپ کا متحدہ عرب امارت میں پھنسے افغان شہریوں کی مدد کا اعلان

امریکی صد رٹرمپ کا متحدہ عرب امارت میں پھنسے افغان شہریوں کی مدد کا اعلان

  • 3 hours ago
سونے کی قیمت میں ہزارو ں روپے اضافہ ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا

سونے کی قیمت میں ہزارو ں روپے اضافہ ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا

  • 3 hours ago
بابوسر میں سیلابی تباہی: 3 ہلاکتیں، 4 زخمی، ریسکیو آپریشن جاری

بابوسر میں سیلابی تباہی: 3 ہلاکتیں، 4 زخمی، ریسکیو آپریشن جاری

  • 27 minutes ago
دوہرا قتل کیس : پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دونوں مقتولین کو  16 گولیاں لگنے کی تصدیق

دوہرا قتل کیس : پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دونوں مقتولین کو 16 گولیاں لگنے کی تصدیق

  • 3 hours ago
پنجاب یونیورسٹی: غیر تدریسی عملے کا بطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی کی منسوخی کے خلاف حتجاج 

پنجاب یونیورسٹی: غیر تدریسی عملے کا بطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی کی منسوخی کے خلاف حتجاج 

  • 3 hours ago
Advertisement