اسلام آباد: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید12 افراد انتقال کرگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 312 ہو گئی ہے۔


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 554نئے کیسز سامنے آئے ، ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 12لاکھ 66ہزار204تک پہنچ گئی ہے۔
ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران وائرس کے 42ہزار126ٹیسٹ کیے گئے جن میں مثبت کیسز کی شرح 1.31فیصد رہی۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 4لاکھ38ہزار271ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 12ہزار 868افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 66ہزار432ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 7 ہزار 534افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 77ہزار038ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 5693افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 33ہزار138کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 354مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 6ہزار 543جبکہ اموات کی تعداد937تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 10ہزار370فراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ186افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد34ہزار412ہوچکی ہے جبکہ 740افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں 977 افرادکوروناسےصحت یاب ہوچکے، ملک بھر میں اب تک12لاکھ 12ہزار687مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- ایک دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 7 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 12 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 9 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- ایک دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 12 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 12 گھنٹے قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل



