Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے عمان کو شکست دیدی

عمان : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں بنگلہ دیش نے عمان کو شکست دیدی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Oct 20th 2021, 3:58 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے عمان کو شکست دیدی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے چھٹے میچ میں بنگلہ دیش نے عمان کو شکست دیدی ہے۔عمان کی ٹیم    20 اوورز میں 127 رنز بنا سکی۔

بنگلادیش کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوور میں 153 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔بنگلادیش کی جانب سے اوپنر محمد نائم نے شاندار 64 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شکیب الحسن 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

عمان کی جانب سے بلال خان اور فیاض بٹ نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ آج کے روز کھیلے گئے پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے پاپوانیوگنی کو 17 رنز سے شکست دے دی ہے۔

Advertisement
Advertisement