جی این این سوشل

پاکستان

این اے 75 میں دوبارہ ضمنی انتخابات ، مسلم لیگ ن کا ردعمل سامنے آگیا

لاہور:ڈسکہ این اے 75 میں دوبارہ ضمنی انتخاب کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد نون لیگ کا ردعمل سامنے آگیا ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

این اے 75 میں دوبارہ انتخابات ، مسلم لیگ ن کا ردعمل سامنے آگیا
این اے 75 میں دوبارہ انتخابات ، مسلم لیگ ن کا ردعمل سامنے آگیا

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نا ئب صدر مریم نواز نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ شکر الحمدُللّہ! ڈسکہ کے عوام کا حق ان  کو واپس مل گیا۔ان کاکہنا تھا کہ جعلی صادق و امین کو ووٹ چور کی سند جاری ہوگئی ،  بکسہ چوری کی تصدیق۔ ووٹ چور عمران خان اغوا کار بھی نکلا!۔ انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ نواز شریف کے بیانیے کی گونج پورے ملک میں سنائی دے رہی ہے ۔ ووٹ کو عزت دو۔ ڈسکہ کے عوام کا شکریہ کہ نا صرف ووٹ دیا بلکہ ووٹ پر پہرا بھی دیا اور ووٹ چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر قانون کے حوالے کر دیا۔زندہ باد۔

ترجمان مسلم لیگ ن  محمد زبیر  نے کہا ہے   کہ  اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں، سچ اور جھوٹ  سب کے سامنے آ گیا، ہم نے ثبوت پیش کیا اور آج اس کی وجہ سے فیصلہ بھی آگیا،   آج ایک باری پھر عمران خان سازش کرتے ہوئے پکڑے گئے، یہ دھاندلی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، ایسی دھاندلی کی کہ الیکشن کمیشن بھی حیران رہ گیا، کہہ رہے ہیں کہ حفیظ شیخ کے الیکشن کا انتظار کریں آج عدم اعتماد ہو گیا،  دھاندلی کے سازش میں عمران خان خود ملوث تھے،جب تک دھاندلی کرنے والے سامنے نہیں آئیں گے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہونگے۔آج اللہ نے پوری قوم کو دکھایا کہ 2018 کے الیکشن میں کیا ہوا، پوری قوم نے دیکھ لیا کہ یہ کس حد تک جا سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن نے این اے 75 میں ری پولنگ جبکہ پی ٹی آئی نے انتخابی نتیجہ جاری کرنے کی استدعا کی  تھی ۔

واضح رہے کہاین اے 75 ضمنی انتخاب  میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے محفوظ   فیصلہ  سناتے ہوئے ڈسکہ میں   دوبارہ انتخابات  کا اعلان کردیا ۔   فیصلے کے مطابق این 75ڈسکہ  میں ضمنی انتخاب کالعدم قرار  دیتے ہوئے  18 مارچ کو دوبارہ الیکشن ہو گا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حلقے میں ضمنی انتخاب شفاف نہیں ہوا، انتخابی ماحول خراب کیاگیا اور لڑائی جھگڑے کے واقعات ہوئے، ووٹرزکوووٹ ڈالنے کیلئےبہترماحول نہیں ملا اور تمام پولنگ اسٹیشن پردوبارہ پولنگ ہوگی ۔

علاقائی

مظفرآباد: مسافر بس کھائی میں گرنےسے 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ڈپٹی کمشنر مظفر آباد ندیم جنجوعہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کونصیرآباد  اہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مظفرآباد: مسافر بس کھائی میں گرنےسے 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

مظفرآباد کی تحصیل نصیرآباد میں مسافرجیپ کھائی میں گرنے سے3خواتین سمیت6 افراد جاں بحق جبکہ 18 افراد  زخمی  ہیں جن میں سے 4 کی حالت تشویش ناک ہیں۔
حادثے کا شکار ہونیوالی جیپ نصیرآباد پہٹکہ سے کیلگراں جارہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گئی۔
ڈپٹی کمشنر مظفر آباد ندیم جنجوعہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کونصیرآباد  اہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں  علاج  معالجے کی بہتر سہولیات دی جا رہی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک برقرار رکھنے کا فیصلہ

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نوٹفکیشن جاری کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک برقرار رکھنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نوٹفکیشن جاری کر دیا،یاد رہے اس وقت پٹرول کی فی لٹر قیمت 248 روپے 38 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 255 روپے 14 پیسے فی لٹر ہے ، لائٹ ڈیزل آئل 147 روپے 51 پیسے ،مٹی کا تیل 161 روپے 54 پیسے  فی لٹر میں دستیاب ہے،دوسری جانب ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں سالانہ بنیاد پردوفیصد نموریکارڈکی گئی ۔

اوسی اے سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اکتوبرتک کی مدت میں ملک میں 5.18ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 5.08ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

ہرنائی : جام شہادت نوش کرنے والے میجر اور حوالدار آبائی علاقوں میں سپردخاک

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں اعلیٰ عسکری وسول حکام سمیت فوجی جوانوں، شہداء کے رشتہ داروں اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہرنائی : جام شہادت نوش کرنے والے میجر اور حوالدار  آبائی علاقوں میں سپردخاک

راولپنڈی: ہرنائی میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر اور حوالدار کو آبائی علاقوں میں سپردخاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 28 سالہ میجر محمد حسیب شہید کو راولپنڈی میں سپرد خاک کیا گیا جب کہ شہید حوالدار نور احمد کو بھی مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ اپنے آبائی علاقے برکھان میں سپرد خاک کیا گیا ہے۔

پاک فوک کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 14 نومبر 2024 کو بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشت گردوں کے خلاف بہاردی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد کو سپردخاک کردیا گیا ہے۔a

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں اعلیٰ عسکری وسول حکام سمیت فوجی جوانوں، شہداء کے رشتہ داروں اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں ہمارے جذبے و ایمان کو تقویت دیتی ہیں، مسلح افواج قوم کی غیرمتزلزل حمایت سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پُرعزم ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll