اسلام آباد : سپریم کورٹ نے سابق اپوزیشن لیڈراور پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کی درخواست ضمانت منظور کر تے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔


تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی ، سپریم کورٹ نے رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔
سپریم کورٹ نے ضمانت منظور کرنے کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ مزید حراست میں رکھنے کی ٹھوس وجوہات موجود نہیں، خورشید شاہ کا نام ای سی ایل میں رہے گا اور اگر باہر جانا چاہتے ہیں تو احتساب عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں ۔ احتساب عدالت ضروری سمجھے تو ای سی ایل سے نام نکالنے کا حکم سکتی ہے۔
پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ 2013 سے 2018 تک قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بھی رہے ہیں۔
واضح رہےکہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے پی پی رہنما خور شید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں 18 ستمبر 2019 کو گرفتار کیا تھا اور ان پر آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ہے۔
یاد رہے کہ 31 جولائی کو قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی سربراہی میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سید خورشید شاہ کے خلاف انکوائری کی منظوری دی تھی۔ نیب کی جانب سے خورشید شاہ کے خلاف 7 اگست سے تحقیقات کا آغاز ہوا تھا۔
سندھ ہائیکورٹ نے پی پی رہنما خورشید شاہ کی ضمانت کو مسترد کیا تھا جسے انہوں نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- ایک گھنٹہ قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 8 گھنٹے قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 گھنٹے قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 7 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- ایک گھنٹہ قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل






