Advertisement
تفریح

نارکوٹکس کنڑول بیورو کا شاہ رخ خان کے گھر پر چھاپہ

آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر ممبئی ہائی کورٹ میں 26 اکتوبر بروز منگل کو سماعت ہوگی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Oct 21st 2021, 6:15 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نارکوٹکس کنڑول بیورو کا شاہ رخ خان کے گھر پر چھاپہ

 

ممبئی : بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو( این سی بی ) نے شاہ رخ خان کےگھر چھاپہ مارا ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے آج صبح منشیات کیس میں گرفتار اپنے بیٹے آریان خان ممبئی کی سینٹرل جیل میں ملاقات کی ۔ 

اس ملاقات کے بعد این سی بی کی جانب سے منشیات کیس کے سلسلے میں شاہ رخ کی رہائش گاہ منت پر چھاپہ مارا گیا ۔ 

دوسری جانب بھارتی میڈیا کی جانب سے ابھی تک اس چھاپے کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں کہ آیا چھاپے کے دوران اداکار کے گھر سے منشیات برآمد ہوئی بھی ہیں یا نہیں۔

یاد رہے کہ آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر ممبئی ہائی کورٹ میں 26 اکتوبر بروز منگل کو سماعت ہوگی۔

Advertisement