جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان ایف اے ٹی ایف  کی گرے لسٹ میں برقرار

اسلام آباد: ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان ایف اے ٹی ایف  کی گرے لسٹ میں برقرار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق   فائننشل ایکشن ٹاسک فورس کا 3 روزہ اجلاس ختم ہوگیا، فائننشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف ) نے پاکستان کو گرلے لسٹ میں برقرار رکھنا کا فیصلہ کیا ہے۔ترکی ، اردن اور مالی کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کر دیا گیا، جبکہ بوٹسوانا اور ماریشش ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل گئے۔

ایف اے ٹی ایف کے مطابق پاکستان نے کئی اقدامات  کیے ہیں لیکن مزید اقدامات کی ضرورت ہے، پاکستان سے متعلق فیصلہ اتفاق رائے سے کیا۔ پاکستان نےنئےایکشن پلان پربہترعملدرآمدکیا ہے، پاکستان میں مانیٹرنگ کانظام بہترہواہے، پاکستان نے 27میں سے 26 اہداف پورےکیے۔

جرم

ہسپتال کی چھت گرنے کا معاملہ، ایم ایس برطرف،10 رکنی انکوائری کمیٹی قائم

کمشنر گوجرانوالہ کی زیر صدارت خصوصی کمیٹی 72 گھنٹے میں واقعہ کی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پیش کرے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہسپتال کی چھت گرنے کا معاملہ، ایم ایس برطرف،10 رکنی انکوائری کمیٹی قائم

گجرات کے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سخت ایکشن لے لیا گیا۔ عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو برطرف کر دیا گیا۔ بلڈنگ کے اپارٹمنٹ کے 3 آفیسر معطل کر دیئے گئے ۔ 
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر 10 رکنی انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ۔ کمشنر گوجرانوالہ کی زیر صدارت خصوصی کمیٹی 72 گھنٹے میں واقعہ کی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پیش کرے گی۔ 
خصوصی کمیٹی کی روشنی میں ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پولیس کےشعبے میں خواتین کی تعداد بڑھا نا چاہتے ہیں، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پولیس کی وردی پہنےپاسنگ آئوٹ پریڈ میں شرکت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پولیس کےشعبے میں خواتین کی تعداد بڑھا نا چاہتے ہیں، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ہم پولیس کے شعبے میں خواتین کی تعداد بڑھاناچاہتے ہیں۔ 
چوہنگ پولیس ٹریننگ کالج میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کرنا باعث فخر ہے، پولیس کےشعبے میں خواتین کی تعداد بڑھا کر نصف کرنا چاہتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پولیس کی وردی پہنے پولیس ٹریننگ سینٹر کالج چوہنگ پہنچیں جہاں انہوں نے پاس آؤٹ ہونے والی خواتین پولیس اہلکاروں کو مبارکباد دی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سب کو سلام پیش کرتی ہوں، مجھے خوشی ہوئی کہ پہلی سوارڈ آف آنر ایک خواتین پولیس افسر کو ملی، مجھے آپ سب پر فخر ہے، جب سے میں نے وزیر اعلیٰ کا حلف لیا تب سے میں اس تقریب کا انتظار کر رہی تھی۔
مریم نواز نے کہا کہ خوشی ہوئی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 530 خواتین شریک ہیں، پولیس میں خواتین اہلکاروں کو ڈیوٹی پر دیکھ کر خوشی ہوئی، آج پہلی بار یونیفارم پہنا تو اندازہ ہوا یہ کتنی بڑی ذمہ داری ہے، پولیس کے شعبے میں خدمات انجام دینے والی خواتین پر فخر ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ مظلوم کی داد رسی کریں اور ظالم کو اس کے انجام تک پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 7 ہزار خواتین پولیس اہلکار ہیں، پولیس میں خواتین کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں، لیڈی پولیس اہلکار سپر ہیومن ہیں، خواتین نرم دل ہوتی ہیں اس لئے معاف کر دیتی ہیں، ظالم کیلئے آپ کے دل میں کوئی نرمی نہیں ہونی چاہیے۔
وزیراعلیٰ پنجاب  کا کہنا تھا کہ میرے دل میں انتقام کا کوئی جذبہ نہیں، وزیراعلیٰ کی کرسی پر بیٹھ کر کسی کے خلاف فیصلہ کرنا ہو تو دل پر پتھر رکھ کر کرتی ہوں، وزیراعلیٰ کی کرسی میرے لئے آسان نہیں تھی، مجھے یہاں آگ کا دریا عبور کر کے پہنچنا پڑا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کو عہدے سے ہٹا دیا

محمد علی رندھاوا کو چیف کمشنر اسلام آباد تعینات کیے جانے کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کو عہدے سے ہٹا دیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا۔
ذرائع کے مطا بق چیف کمشنر اسلام آباد انوارالحق کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد محمد علی رندھاوا کو چیف کمشنر اسلام آباد تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ کے سیکشن افسر ایڈمن غلام مرتضیٰ کی جانب سے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مراسلہ لکھا گیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ پنجاب حکومت میں بطور کمشنر لاہور تعینات چوہدری محمد علی رندھاوا کی خدمات بطور چیف کمشنر اسلام آباد یا سی ڈی اے میں استعمال کرنے کی خواہاں ہے لہٰذا ان کی خدمات وزارت داخلہ کے سپرد کی جائیں۔
یاد رہے محمد علی رندھاوا پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گر یڈ 20 کے افسر ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll