Advertisement
علاقائی

محکمہ صحت کا جناح اسپتال میں ڈینگی کی ادویات کے فقدان کا نوٹس

لاہور: محکمہ صحت نے جناح اسپتال میں ڈینگی کی ادویات کے فقدان کا نوٹس لے لیا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Oct 22nd 2021, 2:53 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
محکمہ صحت کا جناح اسپتال میں ڈینگی کی ادویات کے فقدان کا نوٹس

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ   جناح اسپتال میں ڈریپ سیٹ ڈیکسٹران  40  میسر نہیں ، ڈینگی بخار کیلئے استعمال ہونے والی دوائی کی قلت ہونا بڑی غفلت ہے، کوتاہی ثابت ہونے پر محکمانہ کاروائی کی جائےگی۔

جناح اسپتال انتظامیہ کو میو اسپتال سے ڈیکسٹران 40 منگوانے کی ہدایت کردی گئی۔محکمہ اسپیشلائزڈ نے ایم ایس جناح اسپتال سے وضاحت طلب کرلی۔ محکمہ اسپیشلائزڈ نے ایم ایس جناح اسپتال نے 24گھنٹوں میں تحریری جواب طلب کرلیا۔سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی قلت کا معاملہ جی این این نے اٹھایا تھا۔

Advertisement