لندن : ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی طبیعت ناساز، اسپتال میں میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے جہاں ایک رات گزارنے کے بعد ملکہ کی طبیعت میں بہتری آگئی ۔


برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کو طبیعیت خراب ہونے کے باعث کنگ ایڈورڈ ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ بکنگھم پیلس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکہ برطانیہ جمعرات کی دوپہر خوش باش ونڈسر کیسل واپس آ گئیں ۔ ملکہ برطانیہ کو بدھ کو ان کے معالج نے چند روز کے آرام کا مشورہ دیا تھا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے نے بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 95 سالہ ملکہ برطانیہ نے آئندہ چند دنوں کے لیے آرام کرنے کا طبی مشورہ ہچکچاہٹ کے ساتھ قبول کیا ہے۔ محل کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکہ برطانیہ شمالی آئر لینڈ کا دورہ نہ کر سکنے پر مایوس ہیں جہاں انہوں نے کئی طے شدہ مصروفیات میں شرکت کرنا تھی۔
ملکہ الزبتھ دوم نے طبی وجوہات کی بنیاد پر طے شدہ دورۂ شمالی آئر لینڈ منسوخ کر دیا ہے ۔ خیال رہے کہ شمالی آئر لینڈ کے قیام کے ایک سو سال مکمل ہونے پر جمعرات کو سرحدی شہر میں تقریبات کا انعقاد ہونا ہے ۔
برطانوی میڈیا کے مطابق یہ 2013 کے بعد پہلا موقع ہے کہ ملکہ برطانیہ کو اسپتال میں داخل کیا گیا ۔ طویل مدت تک برسرا اقتدار رہنے والی ملکہ الزبتھ دوم کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث گزشتہ سال مارچ میں ونڈسر کاسل منتقل ہو گئی تھیں۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ رواں ماہ پہلی بار ایک تقریب میں ملکہ کو چھڑی کے سہارے چلتے ہوئے دیکھا گیا تھا ۔
دنیا کی معمر ترین ملکہ کا اعزاز حاصل کرنے والی ملکہ برطانیہ 95 سالہ الزبتھ دوم اگلے سال شاہی تخت کی 70ویں سالگرہ منائیں گی ۔

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 17 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 11 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 7 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 16 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 18 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 16 hours ago





