Advertisement

ملکہ برطانیہ8سال بعد ہسپتال داخل ، طبیعیت میں بہتر ی آگئی

لندن : ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی طبیعت ناساز، اسپتال میں میڈیکل ٹیسٹ   کیے گئے جہاں ایک رات گزارنے کے بعد ملکہ کی طبیعت میں بہتری آگئی ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Oct 22nd 2021, 5:47 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملکہ برطانیہ8سال  بعد ہسپتال داخل ، طبیعیت  میں بہتر ی آگئی

 برطانوی میڈیا کے مطابق  ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کو طبیعیت  خراب ہونے کے باعث کنگ ایڈورڈ ہسپتال میں داخل  کروایا گیا تھا۔ بکنگھم پیلس سے جاری بیان میں کہا گیا  ہے کہ ملکہ برطانیہ جمعرات کی دوپہر خوش باش ونڈسر کیسل واپس آ گئیں  ۔ ملکہ برطانیہ کو بدھ کو ان کے معالج نے چند روز کے آرام کا مشورہ دیا تھا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے  نے بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 95 سالہ ملکہ برطانیہ نے آئندہ چند دنوں کے لیے آرام کرنے کا طبی مشورہ ہچکچاہٹ کے ساتھ قبول کیا ہے۔ محل  کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکہ برطانیہ شمالی آئر لینڈ کا دورہ نہ کر سکنے پر مایوس ہیں جہاں انہوں نے کئی طے شدہ مصروفیات میں شرکت کرنا تھی۔

ملکہ الزبتھ دوم نے طبی وجوہات کی بنیاد پر طے شدہ دورۂ شمالی آئر لینڈ منسوخ کر دیا ہے ۔ خیال رہے کہ شمالی آئر لینڈ کے قیام کے ایک سو سال مکمل ہونے پر جمعرات کو سرحدی شہر میں تقریبات  کا انعقاد ہونا ہے ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یہ 2013 کے بعد پہلا موقع ہے کہ ملکہ برطانیہ کو اسپتال میں داخل کیا گیا ۔  طویل مدت تک برسرا اقتدار رہنے والی ملکہ الزبتھ دوم کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث گزشتہ سال مارچ میں ونڈسر کاسل منتقل ہو گئی تھیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ رواں ماہ  پہلی بار  ایک تقریب میں ملکہ کو  چھڑی کے سہارے چلتے ہوئے دیکھا گیا تھا ۔

دنیا کی معمر ترین ملکہ کا اعزاز حاصل کرنے والی ملکہ برطانیہ 95 سالہ الزبتھ دوم  اگلے سال شاہی تخت  کی 70ویں سالگرہ منائیں گی ۔

Advertisement
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 13 گھنٹے قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 2 دن قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 3 دن قبل
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 12 گھنٹے قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 3 دن قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 3 دن قبل
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 17 گھنٹے قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 3 دن قبل
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 3 دن قبل
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 17 گھنٹے قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 3 دن قبل
Advertisement