اسلام آباد: حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 5 فروری کو جلسے کا مقام تبدیل کردیاہے۔

اسلام آباد: حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 5 فروری کو جلسے کا مقام تبدیل کردیاہے۔
ذر ائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ، جس کے بعد وزیراعظم آزاد کشمیر اور مسلم لیگ ن رہنما شاہد خاقان عباسی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں یوم یکجہتی کشمیر راولپنڈی کی بجائے کشمیریوں کے ساتھ منانے کی تجویز دی گئی۔ پی ڈی ایم نے(ن) لیگ کی درخواست پر 5 فروری کا جلسہ راولپنڈی کی بجائے مظفرآباد میں کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق اس سے قبل مولانا فضل الرحمان اورنوازشریف کی ٹیلی فونک گفتگو میں تحریک عدم اعتماد کی بلاول بھٹو کی تجویز پر تحفظات کا بھی اظہار کیاگیا ، سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر تمام جماعتوں کو یکساں مؤقف اختیار کرنا چاہیے، بطور پی ڈی ایم سربراہ مولانا بلاول اور آصف زرداری سے بات کریں ۔جس پر مولانا فضل الرحمٰن نےنوازشریف کو اطمینان دلاتے ہوئے کہا کہ 4 فروری کو اجلاس بلایا ہے اس میں تمام آپشنز پرکھل کر بات کرینگے۔
اس سے قبل اپوزیشن جماعتیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے مظاہرہ کر چکی ہیں ۔ملک بھر میں احتجاجی شیڈول بھی ترتیب دیا گیا ہے ، 21جنوری کو کراچی میں اسرائیل نامنظور ملین مارچ ہوگا، 5فروری کو کشمیریوں کے ساتھ ملک بھر میں اظہار یکجہتی کیا جائے گاجس میں کشمیرکی سیاسی جماعتیں بھی شرکت کریں گی۔ 9فروری کو حیدرآباد ، 13فروری کو سیالکوٹ ، 16کو پشین بلوچستان،23فروری کو سرگودھا اور 27فروری کو حضدار میں اجتماع اور ریلی منعقد کی جائے گی جس کے بعد اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا فیصلہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ20ستمبر 2020 کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ، اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کے بعد تشکیل پانے والا 11 سیاسی جماعتوں کا اتحاد ہے جو ’ایکشن پلان‘ کے تحت تین مراحل پرحکومت مخالف تحریک چلا کر حکومت ختم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے ۔

بجلی کی قیمتوں میں تین ماہ کیلئے اضافے کا امکان
- 2 گھنٹے قبل

ٹرمپ کے حکم پر تین دہائیوں بعد ایٹمی تجربات کا آغاز،بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- 8 گھنٹے قبل

پاک افغان طالبان کے درمیان دہشت گردی کی روک تھام کے لیے مذاکرات کا تیسرا دور آج ہوگا
- 9 گھنٹے قبل

دوسرا ون ڈے: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

اسلام آباد میں ڈینگی کے وار جاری،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 نئے کیسز رپورٹ
- 8 گھنٹے قبل

قومی بچت اسکیموں کے منافع کی شرخ میں تبدیلی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
- 6 گھنٹے قبل

امریکی صدر کا پاک بھارت جنگ کے دوران 7 کی بجائے 8 طیارے گرائے جانے کا دعویٰ
- 9 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 گھنٹے قبل

27ویں آئینی ترمیم کی حمایت، وزیر اعظم سے ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے مطالبات رکھ دیئے
- 5 گھنٹے قبل

ایل او سی کے دونوں اطراف کشمیری آج یوم شہدا جموں منا رہے ہیں
- 8 گھنٹے قبل

ٹرمپ انتظامیہ نےاب تک 80 ہزار غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کردیئے ہیں
- 3 گھنٹے قبل

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا دورہ برونائی ، دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 6 گھنٹے قبل









