محمد رضوان نے میچ میں بھارت کے باؤلرز کی وہی شاٹیں لگاکر دھلائی کی جس کی وہ پریکٹس کر رہے تھے ۔

ابو ظہبی : انٹرنیشنل کونسل ( آئی سی سی ) نے پاکستان کو بڑا سرپرائز دیدیا ہے ۔
انٹرنیشنل کونسل نے پاکستان کی جیت کی خوشی میں پاکستانی کھلاڑیوں کی تصویر کو اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی ناصرف زینت بنایا ہے بلکہ پاکستانی ٹیم کو بہترین پرفارمنس پر خراج تحسین بھی پیش کیا ہے ۔
13.4ملین فالووورز رکھنے والے اس آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر پاکستانی کھلاڑیوں کی سیلفی کی تصویر نے دنیا بھر میں موجود پاکستانی شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے ہیں ۔

اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان نے آئی سی سی کو بھی اپنا دیوانہ بنالیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو میں آئی سی سی نے محمد رضوان کی ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں ان کے میچ پریکٹس اور میچ کے دوران کھیلے گئے شاٹس دکھائے گئے ہیں ۔
محمد رضوان نے میچ میں بھارت کے باؤلرز کی وہی شاٹیں لگاکر دھلائی کی جس کی وہ پریکٹس کر رہے تھے ۔
ویڈیو کے عنوان میں آئی سی سی نے لکھا کہ خواب ، تصور اور تکمیل ، محمد رضوان کا ماسٹر پیس میچ سے پہلے ہی شروع ہوگیا تھا" ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میچز میں 100 کیچز ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں مکمل کیے ۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے بھارت کے خلاف عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹی 20 میں پاکستان کی سب سے بڑی شراکت بھی بنا ڈالی ۔
؎
Dream. Visualise. Execute.
— ICC (@ICC) October 25, 2021
Mohammad Rizwan’s masterpiece started before a ball was bowled ?#T20WorldCup #INDvPAK pic.twitter.com/o4m8biFhdP
پاکستان نے ورلڈکپ کے پہلے مقابلے میں بھارت کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے 10 وکٹوں سے ہرادیا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ساتواں ایڈیشن متحدہ عرب امارات اور عمان میں جاری ہے ۔

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 3 دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 18 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- ایک دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- ایک دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 دن قبل








