تجارت

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی بڑی چھلانگ

گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 26th 2021, 11:09 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی بڑی چھلانگ

 

کراچی : انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہوا تو ڈالر کی قیمت میں 32 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد ڈالر 174 روپے پچھتر پیسے تک پہنچ گیا ہے ۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 174 روپے سے بھی تجاوز کرگیا تھا،اسٹیٹ بینک کے مطابق  انٹر بینک میں ڈالر 43 پیسے مہنگا ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ اسٹیٹ بینک کے مطابق   انٹر بینک میں ڈالر 174 روپے 43 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔