تین سالوں میں مہنگائی کے نئے ریکارڈقائم ، اعدادوشمار جاری
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں اکتوبر 2018ء سے اکتوبر 2021 اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں دو گنا اضافہ ہوا ہے ۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تین سالوں کے دوران ضرورت کی اشیاء 133 فی صد تک مہنگی ہوئیں ۔اکتوبر 2018ء سے اکتوبر 2021ء تک بجلی کے نرخوں میں 57 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ ایل پی جی کے 11.67 کلو گرام سلنڈر کی قیمت 51فیصد کا اضافہ ہوا ۔ قیمت 1536 روپے سے بڑھ کر 2322روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں تین سالوں کے دوران 49فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد
پٹرول کی قیمت 93روپے 80پیسے فی لیٹر سے بڑھ کر 138روپے 73پیسے پر پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق اسی عرصے میں چینی کی قیمت 83 فیصد بڑھی،54روپے کلو فروخت ہونے والی چینی کی قیمت 100روپے سے تجاوز کرگئی ۔
ادارہ شماریات کے مطابق تین سال کے دوران زندہ مرغی کی قیمت میں 60 فیصد اضافہ ہوا۔ قیمت اکتوبر 2018 سے اکتوبر 2021 تک 252 روپے کلو کی سطح پر رہی۔تین سال میں گائے کے گوشت کی قیمت میں48 فیصد کا اضافہ ہوا۔
سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا اور آلو 64 فیصد، ٹماٹر 63 فیصد جبکہ دالوں کی قیمت میں تین سال میں 60 سے 76 فیصد تک اضافہ ہوا۔
20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 3 سال میں 52 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق تین سال میں خوردنی تیل کے 5لیٹر کاکین 87اعشاریہ 60 فیصدمہنگا ہوا جبکہ گھی کی فی کلو قیمت 133 فیصد اضافے سے 356روپے پر پہنچ گئی۔
ایک زنجیر بن کر بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا وزیر اعظم بنائیں گے ، گورنر پنجاب
- 6 گھنٹے قبل
لیبیا سے غیر قانونی طور پر تارکینِ وطن کی آمد کا سلسلہ جاری
- 5 گھنٹے قبل
سیکیورٹی فورسز اور امن جرگہ کی مخلصانہ کاوشوں کی قدر کرتے ہیں ، وزیر داخلہ
- 5 گھنٹے قبل
شہزادہ ولید بن طلال بن عبدالعزیز کی والدہ شہزادی مونا انتقال کر گئیں۔
- 5 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے 4 صوباٸی وزراء کو کابینہ سے فارغ کردیا
- 6 گھنٹے قبل
ایئر کمانڈر (ریٹائرڈ) ایس سجاد حیدر، (ستارہ جرات) اسلام آباد میں سپردِ خاک
- 5 گھنٹے قبل