مڈغاسکر: نائیجیریا کے علاقے نائیجر کی ایک مسجد میں مسلح افرادکی فائرنگ سے 18نمازی شہید ہوگئے۔


خبر ایجنسی کے مطابق مسلح افراد نماز فجر کے وقت مسجد میں داخل ہوئے اور ادائیگی نماز کےدوران وہاں موجود افراد پر اندھا دھند فائرنگ کردی ۔ جس کے نتیجے میں 18 نمازی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 20 زخمی ہو ئے ہیں ۔ خبر ایجنسی کے مطابق عینی شاہد کا کہنا ہے کہ 10 افراد کو اغوا بھی کیاگیاہے ۔
نا ئیجر کی ریاستی پولیس کے ترجمان نے فوری طور پر بیان دینے سے انکار کردیا ۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ اس تنازعہ میں پھنسے ہوئے کچھ مقامی ہاؤسا کا شتکاری برادریوں کے خلاف ہتھیار اٹھا لیے ہیں ۔
نائیجریا میں نسلی تشدد کی وجہ سے اس سال اب تک سیکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں ، پانی اور زمین پر دہائیوں سے تنازعات جاری ہیں ۔ مسلح ڈاکوؤں نے اس سال شمال مغربی نائیجیریا میں سینکڑوں افراد کو اغوا یا قتل کیا ہے۔ نائجر کی ریاست اور مقامی حکومت کے اہلکاروں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسلامی عسکریت پسند گروپ نے ریاست میں متعدد کمیونٹیز پر قبضہ کر لیا ہے۔
تازہ ترین حملہ نائجیریا کے شمال مغربی اور وسطی علاقوں میں زیادہ تر ریاستوں میں سیکورٹی کی مخدوش صورتحال کی ایک اور مثال ہے۔ خاص طور پر شمال مغرب میں مہلک تشدد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- ایک دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 11 گھنٹے قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 8 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- ایک دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- ایک دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 8 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- ایک دن قبل







