کراچی : پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 220رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ جنوبی افریقا کا پاکستان میں یہ دوسرا کم ترین اسکور ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیم دو میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں مد مقابل ہیں۔جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم پہلی اننگزمیں 220 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔
پاکستانی ٹیم کی جانب سے اسپنر یاسر شاہ 3 وکٹیں لے کر نمایاں رہے جبکہ ڈیبیو کرنے والے نعمان علی کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں ، شاہین شاہ آفریدی 2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔ فاسٹ بولر حسن علی نے بھی ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جنوبی افریقا کی جانب سے اوپنر ڈین ایلگر 58 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جب کہ جارج لنڈے نے 35 رنز اور فاف ڈوپلسی نے 23 رنز بنائے ہیں۔
خیال رہے کہ جنوبی افریقہ کا پاکستان میں یہ دوسرا کم ترین اسکور ہے، اس سے پہلے 1997 میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 214 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔ اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہیں، جنوبی افریقا کی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے، وکٹ بہت خشک ہے ، لگتا ہے وکٹ اسپنرزکے لیے سازگار ہے۔کوشش ہوگی کہ سیریز کے نتائج پاکستان کے حق میں ہوں۔ بابر اعظم نے بتایا کہ پاکستان کی طرف سے عمران بٹ اور نعمان علی کا ڈیبیو ہے۔قومی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے عمران بٹ کو یونس خان اور نعمان علی کو یاسر شاہ نے ٹیسٹ کیپ دی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کرچکا ہے۔قومی ٹیم جن 11 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ان میں کپتان بابر اعظم، اظہر علی، عابد علی ،عمران بٹ، محمد رضوان ، فہیم اشرف، شاہین شاہ، حسن علی، فواد عالم ، نعمان علی اور یاسر شاہ شامل ہیں۔اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی کردی گئی تھی۔ نیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں نے گزشتہ روز بھی بھرپور پریکٹس کی۔
خیال رہے کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 14 سال کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم میچ کھیلنے کے لیے اتری ہے۔ جنوبی افریقہ نے 2007 میں جب پاکستان کا دورہ کیا تھا تو نیشنل اسٹیڈیم میں بھی ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 8 گھنٹے قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 6 گھنٹے قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 5 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- ایک دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- ایک دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- ایک دن قبل








