جی این این سوشل

پاکستان

ملک میں کورونا کے مزیددو ہزار 505مریض صحتیاب، فعال کیسز 22 ہزار سے زائد

اسلام آباد :عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 32مریض انتقال کرگئے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 541کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک میں کورونا کے مزیددو ہزار 502مریض صحتیاب، فعال کیسز 22 ہزار سے زائد
ملک میں کورونا کے مزیددو ہزار 502مریض صحتیاب، فعال کیسز 22 ہزار سے زائد

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کی دوسری  لہر جاری ہے ،   نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید32افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد12ہزار804 ہوگئی ہےجبکہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 22 ہزار 285 ہے،اب تک کورونا کے5لاکھ77ہزار482کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں ۔

 پنجاب

 پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد  ایک لاکھ 70 ہزار222 ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 5 ہزار323 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد  2 لاکھ 57 ہزار 408ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار322افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

خیبرپختون خوا

خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 71 ہزار 728ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 2065افراد چل بسے۔

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 19 ہزار035 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 200 مریض چل بسے ۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد 44 ہزار 032جبکہ اموات کی تعداد 496تک جاپہنچی ۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں اب تک 4 ہزار 956افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 102افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

آزاد کشمیر

آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 10 ہزار 101ہوچکی ہے جبکہ296 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں2505افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں  ، ملک بھر میں اب تک 5 لاکھ 42ہزار393مریض کوروناکوشکست دےچکے ہیں ۔گزشتہ  24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 41 ہزار849 افراد ٹیسٹ کیے گئے۔

کھیل

چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان ٹور کا اعلان کر دیا گیا،ٹرافی کن کن شہروں  میں جائے گی؟

ذرائع کے مطابق ٹرافی ٹیکسلا، ایبٹ آباد، مری، نتھیا گلی اور کراچی جائے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان ٹور کا اعلان کر دیا گیا،ٹرافی کن کن شہروں  میں جائے گی؟

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے  پاکستان ٹور کا آغاز آج سے ہو رہا ہے،شیڈول کے مطابق ٹرافی کا ٹورآج سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے۔ 
چیمپئنز ٹرافی 25 نومبر تک پاکستان میں رہے گی  جس دوران اسے مختلف شہروں میں لے جایا جائے گا۔
 اسلا م آباد میں چیمپئنز ٹرافی کو دامن کوہ، فیصل مسجد اور پاکستان مونومنٹ میوزیم  سمیت اسکول کالجز اور مختلف جگہوں پر لے جایا جائے گا، اس موقع پر سابق قومی کرکٹر شعیب اختر ٹرافی کے ہمراہ ہوں گے۔
اسلام آباد کے بعد ٹرافی 17 نومبر کو ٹیکسلا  جبکہ 18 نومبر کو خانپور میں لےجایا جائے گا۔
19 نومبر کو  مری  جبکہ 20 نومبر کو نتھیا گلی میں ٹرافی کا ٹور ہو گا۔
 22 سے 25 نومبر تک کراچی میں ٹرافی کا ٹور ہو گا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایونٹ میں شریک تمام ممالک میں جائے گی، پاکستان کے بعد ٹرافی  ٹور 26 سے 28 نومبر تک افغانستان میں، 10 سے 13 دسمبر بنگلا دیش، 15 سے 22 دسمبر  جنوبی افریقا اور 25 دسمبر سے 5 جنوری تک آسٹریلیا میں ہوگا۔
جبکہ   6 جنوری سے 11 جنوری نیوزی لینڈ، 12 سے 14 جنوری انگلینڈ اور 15 سے 26 جنوری بھارت  میں ٹرافی ٹور ہو گا،آئی سی سی کے مطابق 27 جنوری کو پاکستان میں ٹرافی کا ایونٹ شروع ہو گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

دنیا بھر میں آج ’’برداشت اور رواداری‘‘ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

رواداری کا عالمی دن افراد،حکومتوں اور تنظیموں کو اپنے رویوں اور طرز عمل پر غور کرنےکی ترغیب دیتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دنیا بھر میں آج ’’برداشت اور رواداری‘‘ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

 پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’برداشت اور رواداری‘‘ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

عالمی یوم برداشت  ہر سال اقوام متحدہ کے زیر اہتمام دنیا بھر میں منایا جاتا ہے اس دن کی  منظوری  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 16 نومبر1996 کو دی اور پہلی مرتبہ یہ دن  2005 میں منایا گیا۔

بنیادی طور اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے میں برداشت، صبر و تحمل کی اہمیت اورعدم برداشت کے منفی اثرات سے  لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔

رواداری کا عالمی دن افراد،حکومتوں اور تنظیموں کو اپنے رویوں اور طرز عمل پر غور کرنےکی ترغیب دیتا ہے۔

اس موقع پر انسانی حقوق کی تنظیمیں خصوصاً اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور منافرت کی روک تھام اور اس پر سزا کی ضرورت کو بھی اجاگر کریں گی۔

اس دن کو منانے کا مقصد یہ بھی ہے کہ  لوگوں کو ایک دوسروں کے مذہب ،عقائد اور حقوق کا احترام کرنا سکھایا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

دوسرا ٹی 20: آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے ہراکر سیریز اپنے نام کر لی

آسٹریلیا نے دوسرے میچ میں فتح کے ساتھ ہی تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دوسرا ٹی 20: آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے ہراکر سیریز اپنے نام کر لی

 آسٹریلیا نے پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میچ میں  13 رنز سے ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی۔
سڈنی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 134 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ آسٹریلیا نے دوسرے میچ میں فتح کے ساتھ ہی تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی۔
پاکستان کی بیٹنگ شروع میں ہی لڑکھڑا گئی اور 44 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کے چار کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے، تاہم بعد میں عثمان خان نےذمہ دارنہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو جیت کے قریب کر دیا مگر 102 کے اسکور پر عثمان خان آؤٹ ہو گئے۔
عثمان خان نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری اسکور کی تا ہم وہ ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرا سکے۔
پاکستان کی طرف سے محمد رضوان 16 رنز بنائے جبکہ عرفان خان نیازی 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، اس کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکا۔
آسٹریلیا کی طرف سے جانسن نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ اسپنر ایڈم زیمپا نے 2 اور بریٹ لیٹ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
سپنسر جانسن کو میچ میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر  مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔
اس سے قبل سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے  کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے۔ 
 آسٹریلیا کی جانب سے میکسوئل 21 ٹم ڈیوڈ 18، ایرون ہارڈے 28  اور میٹ شارٹ 32 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ کینگروز کپتان جوش انگلس بغیر کوئی رنز بنائے حارث رؤف کی گیند پر سفیان مقیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی طرف سے ایک دفعہ پھر حارث رؤف نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ عباس آفریدی اور سفیان مقیم نے بالترتیب 3 اور 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll