لاہورقلندرز کا آج ملتان سلطانزسے مقابلہ ، پشاور زلمی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ٹکرائیں گے
کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن 6 میں ایک دن کے وقفے کے بعدآج دو میچز کھیلے جائیں گے، پوائنٹس ٹیبل کی نمبر ون ٹیم لاہور قلندرز کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہوگا جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ٹکرائے گی۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ہیں، آج چار ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی جس میں پہلا میچ تین بجے سہ پہر شروع ہوگا جبکہ دوسرا میچ رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔
دن کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہوگا ، جہاں لاہور قلندرز کی ٹیم سہیل اختر کی قیادت میں فخر زمان، سلمان علی آغا، محمد حفیظ، بین ڈنک، سمتھ پٹیل، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، احمد دانیال، شاہین شاہ آفریدی اور محمد سلمان مرزا شامل ہیں۔ قلندرز نے اب تک اپنے دونوں میچز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کر رکھی ہے ۔
ملتان سلطانز کی ٹیم محمد رضوان کی کپتانی میں میدان میں اترے گی کرس لین، جیمز وینس، صہیب مقصود، رلی روسو، خوشدل شاہ، شاہد آفریدی، کارلوس بریتھویٹ، سہیل تنویر، عثمان دار، شاہنواز دھنی شامل ہیں ۔ ملتان سلطانز نے ابھی تک کوئی میچ نہیں جیتا ہے۔
پی ایس ایل کا دوسرا میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد ، کیمرون ڈیلپورٹ، کرس گیل، فاف ڈوپلیسز، صائم ایوب، ٹام بانٹن، عبدالناصر، بین کٹنگ، محمد نواز، اعظم خان ، انور علی، اریش علی خان، ڈیل سٹین، حسن خان، محمد حسنین، نسیم شاہ، قیس احمد، عثمان خان شنواری اور زاہد محمود شامل ہیں ۔
جبکہ پشاور زلمی وہاب ریاض کی کپتانی میں میدان میں آئیں گی ، ٹیم میں کامران اکمل، امام الحق، حیدرعلی، شعیب ملک، ٹام کوہلرکیڈمور، شرفین روتھر فورڈ، مجیب الرحمٰن، ثاقب محمود، محمد عمران، محمد عرفان شامل ہیں ۔
خیال رہے کہ پشاورزلمی کو تو ایک میچ میں کامیابی مل چکی ہے، لیکن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک جیت سے محروم ہے۔
واضح رہے کہ سپر لیگ میں چھ اسلام آباد یونائیٹڈ، دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز، لاہور قلندرز، ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں ٹائٹل کے لیے پنجہ آزمائی کریں گی۔ سپر لیگ سیزن 6 کا یہ ایونٹ دو مرحلوں میں کھیلا جائےگا۔ 20 فروری سے 7 مارچ تک میچز کراچی میں ہونگے۔ دس مارچ سے دوسرا مرحلہ لاہور میں شروع ہوگا، جبکہ ایونٹ کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔کورونا وباء کے دوران تمام اسٹیک ہولڈرز کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر 34 میچز پر مشتمل ایونٹ کراچی اور لاہور میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینا حقائق کے منافی ہے،آئی ایس پی
- 14 گھنٹے قبل
بھارتی افواج کی جموں کشمیر میں ناکامیوں کی ایک طویل داستان
- 16 گھنٹے قبل
شہریوں کو ایندھن سے الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے کیلئے حکومت کا بڑا اعلان
- 15 گھنٹے قبل
(ن) لیگ کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چوہدری سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد
- 17 گھنٹے قبل
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھنے کے ساتھ مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں اضافہ
- 12 گھنٹے قبل
تنزانیہ میں ’ماربرگ وائرس‘ کا مشتبہ پھیلاؤ ، 8 افراد ہلاک
- 17 گھنٹے قبل
سیاست میں انتقام کا تاثر نہیں ہونا چاہیئے، مولانا فضل الرحمان
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے، وفاقی وزیر خزانہ
- 14 گھنٹے قبل
سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 23 دہشت گرد گرفتار
- 18 گھنٹے قبل
جی ایچ کیو پر حملہ، کراچی ائیربیس حملے کاکیس ملٹری کورٹس کیوں نہیں گیا،جسٹس جمال مندوخیل
- 17 گھنٹے قبل
جی ایچ کیو حملہ کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع، گواہان کے بیانات ریکارڈ
- 12 گھنٹے قبل
کل تحریری مطالبات پیش کر دیں گے، پھر حکومت کی مرضی مذاکرات کو چلانا ہے یا نہیں، سلمان اکرم راجہ
- 17 گھنٹے قبل