لاہور : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کے بعد سرکاری ٹی وی کے براہ راست پروگرام کے دوران شعیب اختر اور میزبان کے درمیان ’تلخ‘ کلامی ہوئی، جس کے بعد سابق فاسٹ بولر نے چینل سے استعفیٰ دے دیا۔

-(64).jpg&w=3840&q=75)
گزشتہ رات ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ میچ کے دوران شعیب اختر سرکاری ٹی وی شو میں شریک ہوئے تھے جس کے ایکسپرٹ پینل میں شعیب اختر سمیت ویون رچرڈز، ڈیوڈ گاور، عاقب جاوید، راشد لطیف، عمر گل، ثنا میر اور اظہر محمد بھی شامل تھے۔
شو کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے شعیب اختر سے ایک سوال کیا تاہم ان کے تجزیے کے دوران ہی اینکر نے تلخ رویہ اپناتے ہوئے انہیں شو چھوڑ کر جانے کو کہا جس پر سوشل میڈیا پر اینکر کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔
واقعے کی تفصیل کچھ یوں ہے کہ شو میں شعیب اختر نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ پر اپنا تجزیہ دیتے ہوئے کہا کہ حسن علی سے شروع میں باؤلنگ نہیں کروانی چاہیے تھی کیونکہ بعد میں گیند ریورس ہو رہی تھی۔
سابق کرکٹر نے میزبان سے سوال کیا کہ ’شاہین شاہ آفریدی کی گیند ریورس ہو رہی تھی آپ نے گیم دیکھا؟‘ جس کے جواب میں نعمان نیاز نے کہا کہ ’جی میں نے تو میچ دیکھا، میں آپ سے جاننا چاہتا ہوں کیونکہ یہاں بہت سے لوگ بیٹھے ہیں’۔
نعمان نیاز کی بات کے جواب میں شعیب اختر نے دوبارہ کہا کہ ’آپ کھوئے ہوئے تھے‘۔ پھر شعیب اختر نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حارث رؤف کی تعریف کی اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز کو کریڈٹ دینے کی بات کی لیکن انہوں نے بعدازاں غلطی سے شاہین شاہ آفریدی کا نام لے لیا۔
انہوں نے کہا کہ ’عاقب جاوید شاہین آفریدی کو لے کر آئے اور انہیں پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کا حصہ بنایا‘ جس پر نعمان نیاز نے شعیب اختر کی بات کو کاٹتے ہوئے کہا کہ ’شاہین آفریدی پاکستان کے لیے انڈر 19 کھیل چکے تھے‘۔
اس پر شعیب اختر نے کہا کہ ’میں حارث رؤف کی بات کر رہا ہوں‘ جس پر نعمان نیاز نے اپنی بات کو دہراتے ہوئے کہا کہ ’شاہین شاہ آفریدی پہلے پاکستان کے لیے کھیل چکے تھے‘۔ اینکر کی مذکورہ بات کے جواب میں شعیب اختر نے کہا کہ ’سر پلیز! سم بڈی کیم ٹو دا ورک‘۔
یہ کہنے کے ساتھ ہی میزبان نے پینل میں موجود ثنا میر سے سوال کرنا شروع کیا اور شعیب اختر کے مخاطب کرنے پر بریک لے لیا۔ بریک کے بعد شعیب اختر شو پر آئے تو انہوں نے کہا کہ میں آپ کے خلاف کیس نہیں بنا رہا تھا بلکہ حارث رؤف کے بارے میں بات کر رہا تھا جو کہ لاہور قلندرز کی دریافت ہے۔
شعیب اختر نے وضاحت کی کہ ’حارث رؤف انڈر 19 سے نہیں آئے تھے۔‘ جس پر نعمان نیاز نے کہا ’شاہین شاہ آفریدی انڈر 19 سے آئے تھے۔‘سٹار فاسٹ بولر نے نعمان نیاز سے کہا کہ اب یہ بات واضح ہوگئی۔ جس کا نعمان نیاز نے ہاں میں جواب دیا۔ پھر شعیب اختر نے ان سے کہا: مسکرائیں، اور کہیں جو بھی ہوا، اس پر معذرت کریں۔
جواب میں میزبان نے کہا کہ ٹھیک ہے آپ جاری رکھیں ۔ اس پر شعیب اختر نے بات جاری رکھنے کی کوشش کی تاہم انہوں نے ایک لمبی سانس لینے کے بعد کہا کہ ’چھوڑیں آگے بڑھیں ، شعیب اختر استعفی کا اعلان کرتے ہوئے شو چھوڑ کر چلے گئے ۔
بعد ازاں شعیب اختر نے واقعے سے متعلق ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ سوشل میڈیا پر متعدد کلپس گردش کر رہے ہیں لہذا میں نے سوچا کہ میں وضاحت کر دوں۔
ان کا کہنا تھا کہ میزبان نے بدتمیزی کی اور جب انہوں نے مجھے شو چھوڑنے کو کہا تو یہ خاص طور پر شرمناک تھا کہ اس وقت سر ویوین رچرڈز اور ڈیوڈ گوور جیسے لیجنڈ میرے چند ساتھیوں اور سینیئرز کے ساتھ سیٹ پر بیٹھے ہوئے تھے اور لاکھوں لوگ اسے دیکھ رہے تھے۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ میزبان نعمان نیاز نے معذرت نہیں کی، جس کے بعد ان کے پاس استعفے کے سوا کوئی اور چارہ نہیں تھا۔
Multiple clips are circulating on social media so I thought I shud clarify. pic.twitter.com/ob8cnbvf90
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) October 26, 2021
سرکاری ٹی وی پر اسپورٹس شو میں شعیب اختر جیسے سپر اسٹار کے ساتھ جو کچھ ہوا اس پر سوشل میڈیا پر بھی سخت ردعمل سامنے آرہا ہے ۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد اینکر نعمان نیاز نے بھی ایک ٹوئٹ میں اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔
I wonder why one has to be reminded @shoaib100mph is a star. He has been the best of the best, he shall always be. He has brought laurels to the country is undeniable. One side of the story always attracts nonetheless having been friends for ages I’ll always wish him the best.
— Dr. Nauman Niaz (@DrNaumanNiaz) October 26, 2021
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے بھی اس واقعے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔
It's not only about our heroes, it's also about our prestige & dignity. It's also abt our state broadcaster. V unprofessionally handled. When everyone is praising Pak & acknowledging it's tremendous performance in WC why would u do it?
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) October 27, 2021
Respect your heroes #IStandWithShoaib100mph

27 ویں ترمیم میں مثالی فیصلہ کیا، ملک کے استحکام کیلئے مزید ترامیم کرنا پڑی تو کریں گے، طلال چودھری
- 4 گھنٹے قبل

آخری ونڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 3-0 سے اپنے نام کر لی
- 3 گھنٹے قبل

صدرمملکت نے اردن کے شاہ عبداللہ کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ’’ نشان پاکستان ‘‘سے نواز دیا
- 7 گھنٹے قبل

شاہِ اردن کا دفاعی ادارے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کا دورہ،پاک فوج کی مشق کا معائنہ کیا
- 4 گھنٹے قبل

وفاقی آئینی عدالت کی کاز لسٹ جاری :تین بینچز کل سے مقدمات کی سماعت کرینگے
- 6 گھنٹے قبل

رائزنگ اسٹار ایشیا کپ: پاکستان شاہینوں کی شاندار بلے بازی بھارت اے کو 8 وکٹوں سے شکست
- 2 گھنٹے قبل

رائیونڈ: باراتیوں کو لیجانے والی بس ٹرالر سے ٹکرا گئی،5 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
- 4 گھنٹے قبل

نصیرآباد : ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑادیا گیا، جعفر ایکسپریس بال بال بچ گئی
- 4 گھنٹے قبل

پشاور: خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے، سہیل آفریدی
- 7 گھنٹے قبل

سابق لیگی ایم این اے نوابزادہ مظہرعلی خان انتقال کرگئے
- 3 گھنٹے قبل

کراچی :ایف آئی اے کی کارروائی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار
- 6 گھنٹے قبل

لیبیا میں تارکین وطن کی دو کشتیاں الٹ گئیں، 4 افراد جاں بحق، متعدد لاپتہ
- 7 گھنٹے قبل











