اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے 60دن کیلئےپنجاب میں رینجرز تعینات کرنے کااعلان کردیا۔


تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چاہتےہیں ملک میں امن ہو، پاکستان پر کافی دباؤ ہے، 60دن کیلئےپنجاب میں رینجرز تعینات کردی ہے، رینجرز بلانے کانوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پنجاب حکومت جہاں چاہےرینجرز کواستعمال کرسکتی ہے، لگتا ہے کالعدم ٹی ایل پی کاایجنڈاکچھ اور ہے، فرانس کے سفارتخانے کوبند نہیں کرسکتے،فرانس کے سفیر پاکستان میں نہیں، احتجاج کرنے والوں کوابھی بھی کہتاہوں کہ ہوش کے ناخن لیں۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ایل پی والوں پربین الاقوامی پابندی لگنےکابھی خدشہ ہے، ان کے کیسز پھر ہمارے بس میں نہیں ہوں گے، کالعدم ٹی ایل پی والوں نےعسکریت پسندی اختیارکررکھی ہے، کالعدم ٹی ایل پی کی فائرنگ سے3پولیس اہلکار شہیداور متعددزخمی ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی والوں نے کلاشنکوفوں سےفائرنگ کی، ہم عوام کوکسی کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑسکتے، ہم نےمعاہدہ کیا ہے،اس پردستخط ہیں،ہم اس پرقائم ہیں، میں اپنے وعدے پرقائم ہوں،یہ خاموشی سے واپس چلے جائیں، کوشش ہے کہ معاملات کے دروازے بند نہ ہوں۔
وزارت داخلہ نے پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے،رینجرز دو ماہ کے لئے پنجاب بھر تعینات کی گئیں ہیں ، ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے وزارت داخلہ سے دو ماہ کیلئے رینجرز تعیناتی کہ درخواست کی تھی، انسداد دہشتگردی سیکشن 5 آف 1997 کے تحت رینجرز طلبی کی درخواست کی گئی ہے، وزیر داخلہ نے درخواست موصول ہوتے کی رینجرز تعیناتی کی منظوری دے دی۔

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 8 گھنٹے قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- ایک دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 5 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 5 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- ایک دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- ایک دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- ایک دن قبل




