جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

آئی فون سے واٹس ایپ ڈیٹا اینڈرائیڈ فون میں منتقل کرنا ممکن ہوگیا

فیچر گوگل پکسل فونز اور سام سنگ ڈیوائسز کے لیے ہی دستیاب ہوگا اور بتدریج یہ دیگر کمپنیوں کے فونز میں دستیاب ہوگا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آئی فون سے واٹس ایپ ڈیٹا اینڈرائیڈ فون میں منتقل کرنا ممکن ہوگیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نیویارک :آئی فون سے ڈیٹا منتقل کرنے کی مشکل حل ہوگئی ۔ رواں سال سام سنگ کے گلیکسی ان پیکڈ ایونٹ پر واٹس ایپ نے آئی او ایس ڈیوائسز سے چیٹ ہسٹری اینڈرائیڈ فونز میں منتقل کرنے کی سروس متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔

سب سے پہلے فیچر اینڈرائیڈ 10 یا 11 آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والے سام سنگ فونز کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔ لیکن اب اینڈرائیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والی ڈیوائسز پر آئی فون سے ڈیٹا منتقل کیا جاسکے گا۔

ڈیٹا ٹرانسفر میں اکاؤنٹس انفارمیشن، پروفائل فوٹو، انفرادی چیٹس، گروپ چیٹس، چیٹ ہسٹری،  اور سیٹنگز سب کچھ ایک سے دوسرے فون میں ٹرانسفرکیا جا سکتا ہے۔

فیچر گوگل پکسل فونز اور سام سنگ ڈیوائسز کے لیے ہی دستیاب ہوگا اور بتدریج یہ دیگر کمپنیوں کے فونز میں دستیاب ہوگا۔ ڈیٹا منتقلی کے لیے آپ کو لائٹننگ کیبل ٹو یو ایس بی سی کیبل کی ضرورت ہوگی اور اپنے فون کو آئی فون سے کنکٹ کرنا ہو گا۔

گوگل کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنایا جارہا کہ ڈیٹا محفوظ رہے اور کسی کو بھی آپ کی تفصیلات اور فائلز تک رسائی حاصل نہ ہو۔

علاقائی

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں رینجرز طلب

پی ٹی آئی کار کنا ن مال روڈ پر احتجاج کر رہے ہیں اور اس دوران جی پی او چوک میں پولیس اہلکاروں اور مظاہر ین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں رینجرز  طلب

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں رینجرز کو طلب کرلیا گیا ۔

تفصیلات  کے مطابق سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ لاہور میں امن و امان قائم کرنے کے لیے رینجرز کو طلب کیا گیا ہے ۔ بتا یا گیا ہے کہ اس وقت رینجرز کے دستے مال روڈ جی پی او چوک پر موجود ہیں اور اس کے علاوہ بھی کئی اہم پوائنٹس پر رینجرز اہلکار تعینات ہیں ۔


واضح رہے کہ پی ٹی آئی کار کنا ن مال روڈ پر احتجاج کر رہے ہیں اور اس دوران جی پی او چوک میں پولیس اہلکاروں اور مظاہر ین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جس کے بعد 6 وکلاء سمیت سات افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ پولیس پارٹی مشتعل مظاہرین پر لاٹھی چارج بھی کر رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ہم پر شدید فائرنگ کی گئی لیکن ہم نے اسلام آباد پہنچ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروا دیا ، علی امین گنڈا پور

 مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے دعویٰ کیا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو کے پی ہاؤس میں تحویل میں لے لیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہم پر شدید فائرنگ کی گئی لیکن ہم  نے اسلام آباد پہنچ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروا دیا ، علی امین گنڈا پور

اسلام آباد : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ  ہم نے یہاں پہنچ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروا دیا ہے ۔ 

انہوں نے اسلام آباد میں  پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں علی امین کا کہنا تھاکہ ہم پر شدید فائرنگ شروع کردی گئی تھی، یہ ہم پر الزام لگاتےہیں کہ ہم پرامن جماعت نہیں، ہم نے ثابت کیا ہے کہ ہم پرامن جماعت ہیں۔

وزیراعلی کے پی کے علی امین کا کہنا تھاکہ ہمارا اختیار بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے۔ اس کے بعد علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد چلے گئے تھے جس کے بعد خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری پہنچی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کرکے یہاں پہنچ گئے ہیں، اب ہم بانی پی ٹی آئی سے بات کریں گے اس کے بعد ہمارا کیا لائحہ عمل ہوگا؟ 

 مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے دعویٰ کیا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو کے پی ہاؤس میں تحویل میں لے لیا گیا، کے پی ہاؤس میں آج ہونے والے عمل کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔

اس کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو حراست میں لیے جانے کی متضاد اطلاعات سامنے آئی ہیں مگر سرکاری ذرائع سے تاحال حراست میں لیے جانے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاک فوج شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی سیکیورٹی کیلئے مامور

آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو طلب کیا جا سکتا ہے، اس آرٹیکل کے تحت فوج کے فرائض متعین کیے گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک فوج شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی سیکیورٹی کیلئے مامور

اسلام آباد : پاک فوج 15 اور 16 اکتوبر کو ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت  کے اجلاس کی سیکیورٹی کیلئے مامور کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کی تعیناتی کا مقصد شہریوں کے جان و مال کو شرپسندوں سے تحفظ فراہم کرنا بھی ہے، وزارت داخلہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی تعیناتی کے احکامات دیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اِس سلسلے میں پاک فوج کے دستوں کا اسلام آباد اور گرد و نواح کے علاقے میں گشت جاری ہے، کسی بھی شرپسند کو امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو طلب کیا جا سکتا ہے، اس آرٹیکل کے تحت فوج کے فرائض متعین کیے گئے ہیں، آرٹیکل 245 کے تحت فوج بلانے کے فیصلے کو کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll