جی این این سوشل

کھیل

قومی ویمن ٹیم کی 3 کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم یکم نومبر کو پاکستان پہنچے گی اور اپنے دورے کے دوران 8 نومبر سے 14 نومبر کے درمیان نیشنل سٹیڈیم کراچی میں تین ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

قومی ویمن ٹیم کی 3 کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

کراچی: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی 3 کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں جس پر انہیں قرنطینہ بھیج دیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف ہوم سیریز کیلئے قومی ویمن ٹیم کا ٹریننگ کیمپ کراچی میں جاری ہے جس میں شریک تین کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔ تینوں کھلاڑیوں کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ بھی لئے جائیں گے۔ 

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم یکم نومبر کو پاکستان پہنچے گی اور اپنے دورے کے دوران 8 نومبر سے 14 نومبر کے درمیان نیشنل سٹیڈیم کراچی میں تین ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے گی جس کے بعد آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر 2021 کھیلنے کیلئے زمبابوے روانہ ہو جائے گی۔ 

ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کی قیادت سٹیفنی ٹیلر کریں گی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں انیسا محمد، عالیہ الینی، شی مین کیمبل، شمیلیا کونیل، دی ایندرا ڈوٹن، شینیتا گریمونڈ، شینیل ہینری، قیانا جوزف، کائیشیا نائٹ، کائشونا نائٹ، ہائیلی میتھیوز، چھیڈین نیشن، شکیرا سلمان، راشدہ ولیمز، ٹریولنگ ریزروز، چیری این فریزر، شبیکا گجناجی اور کرشما رام ہرک شامل ہیں۔

تجارت

سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کمی

 عالمی مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر کی کمی سے 2653 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کمی

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی ہے۔


 سونا 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا ، 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی،10گرام سونا 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے کا ہوگیا ۔ 

 عالمی مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر کی کمی سے 2653 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں رینجرز طلب

پی ٹی آئی کار کنا ن مال روڈ پر احتجاج کر رہے ہیں اور اس دوران جی پی او چوک میں پولیس اہلکاروں اور مظاہر ین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں رینجرز  طلب

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں رینجرز کو طلب کرلیا گیا ۔

تفصیلات  کے مطابق سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ لاہور میں امن و امان قائم کرنے کے لیے رینجرز کو طلب کیا گیا ہے ۔ بتا یا گیا ہے کہ اس وقت رینجرز کے دستے مال روڈ جی پی او چوک پر موجود ہیں اور اس کے علاوہ بھی کئی اہم پوائنٹس پر رینجرز اہلکار تعینات ہیں ۔


واضح رہے کہ پی ٹی آئی کار کنا ن مال روڈ پر احتجاج کر رہے ہیں اور اس دوران جی پی او چوک میں پولیس اہلکاروں اور مظاہر ین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جس کے بعد 6 وکلاء سمیت سات افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ پولیس پارٹی مشتعل مظاہرین پر لاٹھی چارج بھی کر رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایس سی او اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ کی شرکت پاک بھارت تعلقات کے لیے اچھی خبر ہے: عرفان صدیقی

پاکستان کی سربراہی میں ایس ای او سربراہ اجلاس 16 اور 17 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہو رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایس سی او اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ کی شرکت  پاک بھارت تعلقات کے لیے اچھی خبر ہے:  عرفان صدیقی

 اسللام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکرکی شرکت کا اعلان دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے لیے اچھی خبر ہے۔

 ان کا کہنا تھا کے پی ٹی آئی نے اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام رہنماؤں میں سے صرف بھارتی وزیر خارجہ کو اپنے احتجاجی مظاہروں میں شرکت اور خطاب کی دعوت دی ہے۔

عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ بہتر ہو گا کہ پی ٹی آئی اپنی شاندار کارکردگی کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے مسٹر جے شنکر کو 200 سے زیادہ دفاعی تنصیبات اور شہداء کے تباہ شدہ مزاروں پر بھی لے جائے تاکہ پی ٹی آئی اور بھارت ہمیشہ کے لیے لازوال رشتے میں بندھ  جائیں۔

پاکستان کی سربراہی میں ایس ای او سربراہ اجلاس 16 اور 17 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہو رہا ہے جس میں چین کے وزیراعظم لی چیانگ سمیت مختلف ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔ بھارت کی طرف سے جے شنکر اپنے ملک کی نما ئندگی کریں گے۔

وفاق نے کل ایک نوٹیفیکیشن کےتحت بین القوامی نشست کے محفوظ انعقاد کے لئے 5اکتوبر اور17اکتوبر کے درمیان پاک فوج کی تعیناتی کردی ہے۔

 

 

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll