جی این این سوشل

پاکستان

کالعدم جماعت کا معاملہ ،وزیر اعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا

اسلام آباد:  وزیر اعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کالعدم جماعت کا معاملہ ،وزیر اعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سماجی رابطے کی وئب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے لکھا کہ  کالعدم جماعت کی غیر قانونی سرگرمیوں سے پیدا ہونیوالی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان نے کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے، اس اجلاس میں قومی سلامتی سے متعلق دیگر امور بھی زیر غور آئیں گے۔

دوسری جانب حکومت اور کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہو گئے ،  تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان کو وزیر آباد کے قریب روکنے کی ہدایات جاری  کردی گئیں ، وزیر آباد کے قریب سیکورٹی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہے۔

مذاکراتی کمیٹی میں شیخ رشید احمد اور پیر نورالحق قادری بھی شریک تھے ،  کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کو مذاکرات کے لیے لاہور سے اسلام آباد منتقل کیا گیا تھا ۔حکومت کا کہنا ہے کہ  کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان واپس جائیں پھر بات سنی جائے گی۔

پاکستان

بانی چیئرمین کی بہنوں کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا

عمران خان کی دونوں بہنوں کو ڈی چوک سے گرفتار کیا گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی چیئرمین کی بہنوں  کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے عمران خان کی بہنوں کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت 105 ورکرز کے خلاف تھانہ کوہسار میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔

علیمہ خان، عظمیٰ خان، اسد قیصر کے بھائی عدنان خان کو ڈیوٹی جج اظہر ندیم کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کے 20 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جبکہ دیگر 9 خواتین ورکرز کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کی استدعا کی گئی۔

عدالت نے علیمہ خان، عظمیٰ خان اور عدنان سمیت پی ٹی آئی کارکنوں کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا جبکہ 9 خواتین ورکرز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں کو ڈی چوک سے گرفتار کیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل کا امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ٹیلی فونک رابطہ

لبنان میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل  کا امریکی ہم منصب  انٹونی بلنکن سے ٹیلی فونک رابطہ

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان خطے میں کشیدہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ علاوہ ازیں لبنان میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قبل ازیں ریاض میں سعودی وزیر خارجہ سے فرانسیسی ہم منصب جین نویل باروٹ نے بھی ملاقات کی۔

واضح رہے کہ سنیچر کو بیروت کے جنوبی مضافات اور جنوبی علاقے پر اسرائیلی حملوں میں شدت آئی ہے۔ہائیر ڈیفنس کونسل کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 37 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 151 زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا غزہ اور لبنان میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کی شامی صدر بشارلااسد سے ملاقات ہوئی جس میں خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں عباس عراقچی نے کہا کہ جنگ بندی کے لیے اقدامات ہو رہے ہیں، کامیابی کی امید ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی چیئرمین سمیت  پارٹی قیادت اور کارکنان کے خلاف تھانہ ٹیکسلامیں مقدمہ درج

مقدمےمیں دہشتگردی، اقدام قتل،اغوا، ڈکیتی،کارسرکارمیں مداخلت،پولیس اہلکاروں پرحملے کی دفعات شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی چیئرمین سمیت  پارٹی  قیادت اور کارکنان کے خلاف تھانہ ٹیکسلامیں مقدمہ درج

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت  پارٹی کی مقامی قیادت اور کارکنان کے خلاف تھانہ ٹیکسلامیں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمےمیں دہشتگردی، اقدام قتل،اغوا، ڈکیتی،کارسرکارمیں مداخلت،پولیس اہلکاروں پرحملے کی دفعات شامل ہیں۔

مقدمے میں بانی پی ٹی آئی سمیت 14 رہنما اور 105 کارکنان کو نامزد کیا گیا ہے، پی ٹی آئی رہنما جاویدکوثر، راجہ بشارت،شہریار ریاض،راشدحفیظ، ناصر محفوظ، چوہدری امیر افضل و دیگر بھی مقدمے میں نامزد ہیں۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ  ملزمان نے پولیس کی سرکاری گاڑیوں پر حملہ کیا اور  اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا، ملزمان نے پولیس اہلکاروں پرڈنڈوں پتھروں اور پیٹرول بموں سے حملہ کیا۔

مقدمے کے مطابق ملزمان کےحملے سے پولیس اہلکار محمد افضل، سمن راجیش، محمد ریاض اور محمد رمضان شدید زخمی ہوئے، کارکنان نے بانی پی ٹی آئی کے احکامات پرسرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، ریاست مخالف نعرے لگائے، عمران خان کوعدالتی احکامات پر جیل مینول سے ہٹ کرسہولیات، روابط اور ملاقاتوں کی اجازت دی گئی۔

ایف آئی آر  میں کہا گیا ہے کہ ملاقاتوں کے دوران بانی پی ٹی آئی کارکنان اور قیادت کو تشدد کے لیے اکساتے رہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll