جی این این سوشل

پاکستان

ایف آئی اے کی   کالعدم جماعت کے سوشل میڈیا  چلانے والوں کیخلاف کارروائی، 12 گرفتار

لاہور: ایف آئی اے حکام  کی جانب سے بہاولپور،فیصل آباد،ننکانہ،اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں آپریشن کیا گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایف آئی اے کی   کالعدم جماعت کے سوشل میڈیا  چلانے والوں کیخلاف کارروائی، 12 گرفتار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق  ایف آئی اے سائبر کرائم  نے کالعدم جماعت کے سوشل میڈیا چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق لاہور،بہاولپور،فیصل آباد،ننکانہ،اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں آپریشن کیا گیا۔

ایف آئی اے حکام  کیجانب  سے  آپریشن کے دوران بارہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا،  گرفتار افراد میں نعیم اختر،ایوب،محمد حسین رسول،محمد حسن،غلام شبیر،شاہزیب نذیر،حمزہ شیخ  شامل ہیں۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد اور جعلی تصاویر و ویڈیوز  اپ لوڈ کررہے تھے۔

دوسری جانب گزشتہ روز سادھوکی کے مقام پر کالعدم مذہبی جماعت اور پولیس کے درمیان چھڑپوں  ہوئیں ،  ایس ایچ او صدر کامونکی فرحت نواز کی مدعیت میں تھانہ صدر کامونکی میں مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ انسداد دہشتگردی ایکٹ،ڈکیتی،اغواء،اقدام قتل ،سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سمیت 16 دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

پولیس  کے مطابق مقدمہ میں مجلس شوری کے اراکین سمیت 119 افراد نامزد جبکہ 2000 کے قریب نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا،  حکومت پنجاب کی ہدایت پر نقص امن کو بحال رکھنے کے لیے ڈیوٹی پر موجود تھے کہ مظاہرین نے حملہ کر دیا مظاہرین پولیس سے شیل ،گاڑیاں موٹرسائیکلیں اینٹی رائٹ سامان سمیت دیگر اشیاء چھین کر فرار ہو گئے، گزشتہ روز چھڑیوں میں پولیس افسران سمیت 70 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

موسم

صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ شب ہونے والے بارش سے شہر کا موسم خوشگوار

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ شب ہونے والے بارش سے شہر کا موسم خوشگوار

صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ شب ہونے والے بارش سے شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ درجہ حرارت میں نمایاں کمی آگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ شہر کا درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات لاہور کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش سے جل تھل ہو گیا تھا، لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں پھالیہ، کامونکی، وزیر آباد، شرقپور شریف، مریدکے اور گرد و نواح میں بھی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارجنٹائن کے سفیر سیباسٹین سیوس نے ملاقات

ملاقات میں لائیوسٹاک، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر صنعتی شعبوں میں تعاون کے فروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارجنٹائن کے سفیر سیباسٹین سیوس نے ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارجنٹائن کے سفیر سیباسٹین سیوس نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں لائیوسٹاک، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر صنعتی شعبوں میں تعاون کے فروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے اوکاڑہ میں سائلوز کا پائلٹ پراجیکٹ لانچ کرنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ارجنٹائن کے مابین دو طرفہ تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں، دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس انٹرایکشن بڑھانے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔ارجنٹائن کی میٹ پروسیسنگ ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں، لائیوسٹاک، کھیلوں کے سامان اور سرجیکل آلات کے شعبے میں ارجنٹائن سےتجارت کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سکیورٹی سمیت تمام سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے، پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع سے فائدہ اٹھا یا جا سکتا ہے۔

ارجنٹائن کے سفیر سیباسٹین سیوس نے کہا کہ زراعت، فارماسیوٹیکل، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور صنعتی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا، لائیو سٹاک اوربائیو ٹیکنالوجی کے شعبے میں پنجاب کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تجارت کے فروغ کیلئے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ اور بزنس ٹو بزنس کوآرڈی نیشن بہتر بنانے کے لئے کردار ادا کریں گے، فوڈ سکیورٹی کے شعبے میں بھی پنجاب کو تکنیکی معاونت فراہم کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ڈی ایس پی علی رضا کے قتل میں ملوث 2 ملزمان ہلاک

ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے تھا، سی ٹی ڈی حکام

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ڈی ایس پی  علی رضا کے قتل میں ملوث 2 ملزمان ہلاک

کراچی کے علاقے شیر شاہ میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضا کے قتل میں ملوث 2 ملزمان ہلاک ہوگئے، سی ٹی ڈی نے ہلاک دہشت گردوں سے متعلق تفصیلات جاری کر دیں۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت قاسم رشید اور عثمان کے نام سے ہوئی ہے، دہشت گردوں نے رواں سال 7 جولائی کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضا کو کریم آباد میں شہید کیا تھا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے تھا، ہلاک دہشت گرد حافظ قاسم رشید کراچی کا نیا امیر تھا، ڈی ایس پی کے قتل کے لیے ڈسٹرکٹ صدر سید احمد حسن نے سہولت کاری کی، ریکی میں ملوث دو دہشت گرد نعیم اور حمزہ کو گرفتار کیا گیا تھا، گرفتار ملزمان سے دہشت گرد حافظ قاسم رشید اور عثمان کا سراغ ملا۔

حکام کے مطابق مقابلے کے دوران دونوں دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے کلاشنکوف، دو پسٹل، تین ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے، خودکش جیکٹ،ٹارگٹ کلنگ لسٹ بھی برآمد ہوئی، ہلاک دہشت گردوں سے کالعدم تحریک طالبان کا جاری لیٹر بھی ملا، لیٹر کے مطابق کالعدم لشکر جھنگوی کے اس گروپ نے حال ہی میں ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیار کی۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد حافظ قاسم 12 سال کے بعد جیل سے رہا ہوا تھا، ملزم 35 سے زائد قتل، اقدام قتل اور دیگر مقدمات میں ملوث تھا، ڈی ایس پی علی رضا کو قتل کرنے کی پلاننگ کئی ماہ قبل جیل میں کی گئی تھی۔ہلاک دہشت گردوں کی گرفتاری میں مدد دینے والے کے لیے 50لاکھ انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں کراچی کے علاقے کریم آباد میں موٹر سائیکل پر سوار دو حملہ آوروں نے ڈی ایس پی علی رضا کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں علی رضا اور ان کا محافظ شدید زخمی ہوگئے تھے۔

دونوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll