جی این این سوشل

پاکستان

گزشتہ رات کالعدم جماعت کے 32 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا : فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ رات ایک اہم کارروائی میں کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے 32 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گزشتہ رات کالعدم جماعت کے 32 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا : فواد چوہدری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں فواد چوہدری نے بتایا کہ یہ لوگ جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے نفرت انگیز پروپیگنڈا کر رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ  جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کیخلاف بڑا ایکشن شروع کر دیا گیا ہے جلد ہی مزید گرفتاریاں ہوں گی۔

واضح ہے کہ وفاقی وزیر نے اپنے بیان میں کسی مخصوص کالعدم جماعت کا نام نہیں لیا  تاہم دو روز قبل اپنی پریس کانفرنس میں انہوں نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے اراکین کو جعلی خبریں پھیلانے کے حوالے سے خبردار کیا تھا۔

پاکستان

اسپیکر قومی اسمبلی کی چینی شہریوں کو لے جانے والی گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت

ایاز صادق نے کہا کہ واقعے میں چینی شہریوں کے جانی نقصان پر دلی دکھ اور افسوس ہوا،  دشمن کے ناپاک عزائم پاک چین دوستی کو سبوتاژ نہیں کر سکتے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسپیکر  قومی اسمبلی کی چینی شہریوں کو لے جانے والی گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ دشمن کے ناپاک عزائم پاک چین دوستی کو سبوتاژ نہیں کر سکتے۔

سردار ایاز صادق نے کراچی میں چینی شہریوں کو لے جانے والی گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں چینی شہریوں کے جانی نقصان پر دلی دکھ اور افسوس ہوا،  دشمن کے ناپاک عزائم پاک چین دوستی کو سبوتاژ نہیں کر سکتے۔

انہوں نے دھماکے کے نتیجے میں دو چینی شہریوں کے جانی نقصان اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند ہے، دشمن ملک میں بد امنی پھیلانے کی گھناؤنی شازش میں مصروف ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بیرسٹر سیف کی جے شنکر کو احتجاج میں آنے کی دعوت ، پی ٹی آئی پر شدید تنقید

 بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہندوستان جمہوریت کا دعوی کرتا ہے تو جے شنکر پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کے لیے ہمارے احتجاج میں شرکت کریں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیرسٹر سیف کی جے شنکر کو احتجاج میں آنے کی دعوت ، پی ٹی آئی پر شدید تنقید

 بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہندوستان جمہوریت کا دعوی کرتا ہے تو جے شنکر پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کے لیے ہمارے احتجاج میں شرکت کریں-

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے بیرسٹر سیف نے دو نجی چینلز پر جے شنکر کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دے دی ، انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جے شنکر تحریک انصاف کے احتجاج میں شرکت کریں۔ 

 بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہم جے شنکر کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ہمارے احتجاج سے خطاب کریں ، انہوں نے کہا کہ  بھارتی وزیر خارجہ آئیں اور آئین کی بحالی کے لیے ہمارے احتجاج میں شرکت کریں۔ 

بیرسٹر سیف نے کہا کہ پاکستان مضبوط ہوگا تو ہندوستان کے ساتھ   تعلقات بہتر ہوں گے۔ 

بیرسٹر سیف نے باضابطہ طور پر میڈیا انٹرویوز کے ذریعے بھارتی وزیر خارجہ تک درخواست بھی پہنچا دیا  ۔ 

پاکستانی تجزیہ کار کے مطابق پاکستان میں عدم استحکام کو ہوا دینے کے لیے  بھارت کو دعوت دینا انتہائی غیر معمولی اقدام ہے ، تحریک انصاف کی بھارتی وزیر خارجہ سے مدد کی درخواست نے احتجاج کے پیچھے چھپی خوفناک سازش بے نقاب کر دی ہے۔ 

تحریک انصاف کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، تحریک انصاف ہر ریڈ لائن کراس کر رہی، کیا ریاست کے پاس اس کا کوئی حل نہیں؟ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ۔  

 ماہرین کے مطابق اپنے ازلی دشمن کو احتجاج میں شرکت کی دعوت نے تحریک انصاف کا پول کھول دیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دعوت سے ثابت ہوتا ہے کہ تحریک انصاف اپنے گھناؤنے عزائم کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے- 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی کا بیان سامنے آ گیا

بہتر ہو گا کہ پی ٹی آئی اپنی شاندار کارکردگی کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے مسٹر جے شنکر کو 200 سے زیادہ دفاعی تنصیبات اور شہداء کے تباہ شدہ مزاروں پر بھی لے جائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی کا بیان سامنے آ گیا

مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی کا بیان سامنے آ گیا ۔ 

عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ ایس سی او اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ کی شرکت کا اعلان دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے لیے اچھی خبر ہے۔

پی ٹی آئی نے اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام رہنماؤں میں سے صرف بھارتی وزیر خارجہ کو اپنے احتجاجی مظاہروں میں شرکت اور خطاب کی دعوت دی ہے۔

بہتر ہو گا کہ پی ٹی آئی اپنی شاندار کارکردگی کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے مسٹر جے شنکر کو 200 سے زیادہ دفاعی تنصیبات اور شہداء کے تباہ شدہ مزاروں پر بھی لے جائے تاکہ پی ٹی آئی اور بھارت ہمیشہ کے لیے لازوال رشتے میں بندھ  جائیں

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll