کالعدم جماعت کو مزید قانون شکنی پر کوئی رعایت نہیں دی جائے گی ، قومی سلامتی کمیٹی
اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کالعدم جماعت کو مزید قانون شکنی پر کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔


تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں قومی سلامتی کے اجلاس ڈی جی آئی بی اور مشیر خزانہ شوکت ترین شریک ہوئے، جبکہ ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید بھی وہاں موجود تھے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، ڈی جی ایم او بھی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا حصہ تھے ۔ اجلاس میں وزیراطلاعات ،وزیر دفاع پرویز خٹک، نیول چیف امجد خان نیازی، ائیر چیف ظہیر احمد بابر اور وزیر داخلہ اجلاس بھی اجلاس میں شریک تھے۔
کمیٹی کو ملکی داخلی صورتحال اور ٹی ایل پی کے احتجاج کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ،کالعدم جماعت کے احتجاج کے دوران جان و مال کو نقصان پہنچانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔
قومی سلامتی کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قانون کی عملداری میں خلل ڈالنے کی مزید کوئی رعایت نہیں دی جائے گی، ریاست آئین و قانون کے دائرہ کار میں رہ کر مزاکرات کرے گی ۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کسی بھی گروپ یا عناصر کو امن و عامہ کی صورتحال بگاڑنے اور حکومت پر دباو ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ٹی ایل پی کو مزید قانون شکنی پر کوئی رعایت نہیں دی جائے گی ۔کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق ٹی ایل پی نے دانستہ طور پر سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا، ٹی ایل پی کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کا منفی تاثر گیا ہے۔ کمیٹی نے ٹی ایل پی کی طرف سے ناموس رسالت کے غلط اور گمراہ کن استعمال کی شدید مذمت کی۔

سندھ حکومت کا سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے لیے 15 ستمبر سے مہم کے آغاز کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بند رکھنے پر غور
- ایک گھنٹہ قبل

خیبرپختونخوا حکومت کا سوات کو 2 حصوں میں تقسیم کرکے نیا ضلع بنانے کا فیصلہ
- 2 منٹ قبل

پنجاب کے سیلابی علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری
- 2 گھنٹے قبل

خواتین کے لباس سے متعلق نامناسب بیان دینے پر عظمیٰ بخاری نے غلطی تسلیم کر لی
- 38 منٹ قبل

راولپنڈی: قبر سے بچی کی لاش غائب ہونے کا معاملہ، علاقہ مجسٹریٹ کے حکم پر تحقیقات عمل شروع
- 27 منٹ قبل
راولپنڈی:میں خاتون سے زیادتی اور نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار
- ایک گھنٹہ قبل

ایران کا جوہری پروگرام پر سفارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر غور
- 2 گھنٹے قبل

دریائے چناب میں پانی کا بڑا ریلا،جھنگ میں ریواز برج کے قریب دھماکا کر کے شگاف لگادیا گیا
- 13 منٹ قبل

قومی اسمبلی کا اجلاس یکم ستمبر کوشام 5بجے طلب، صدر مملکت نے منظوری دے دی
- 2 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 22 منٹ قبل

وزیر داخلہ کی امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات،مشترکہ امور، اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال
- 2 گھنٹے قبل