اسلام آباد: حکومت پاکستان اور کالعدم تحریک لبیک پاکستان اعتماد باہمی سے معاہدہ طے پایا گیا ہے۔

مفتی منیب الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم سے التجاء ہے کہ ہمارے پولیس اہلکار اور تحریک لبیک کے جو شہید ہوئے اللہ ان کی مغفرت فرمائے، ریاست سے اپیل ہے کہ جو لوگ شہید ہوئے ان کے لئیے کوئی رعایت کریں، جو معاہدہ طے پایا ہے اس میں تحریک لبیک پاکستان کے حافظ سعد رضوی مطمئن ہیں۔ یہ اسلام کی فتح اور پاکستان کی فاتح ہے، یہ معاہدہ انسانی جانوں کی فتح ہے، یہ معاہدہ مل کر طے کیا گیا ہے، یہ معاہدہ اس لئیے ہوا کیوں کہ جوش پر ہوش غالب آیا ۔
مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ حکومت پاکستان اور کالعدم تحریک لبیک پاکستان اعتماد باہمی سے معاہدہ طے پایا گیا ہے،آئیندہ ہفتے اس کے اثرات سامنے آئیں گے، اللہ کا شکر ہے کہ کسی ناگہانی صورتحال سے پہلے یہ معاہدہ تح پایا ہے، کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے دھرنے سے ملک میں جو صورتحال پیدا ہوئی وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دی۔
مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کے نتیجے میں ایک سٹیرنگ کمیٹی بنائی گئی ہے جس کے سربراہ علی محمد خان ہیں، اس معاہدے کے اثرات جلد سب کے سامنے آجائیں گے، 12 سے 13 گھنٹے مشاورت کے بعد اس نتائج پر پہنچے ہیں، یہ کمیٹی آج سے فال ہو گی اور اپنا کام شروع کرے گی، میں یقین دلاتا ہوں کہ اس معاہدے سے خیر برآمد ہوگی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تمام علامہ مشائخ کا شکر ادا کرتا ہوں، نیشنل سکیورٹی کے اجلاس نے مذکرات کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا، اس منڈیٹ کو زہن نشین کرتے ہوئے مزاکرات کیے گے، راستے بند ہونے کی وجہ سے بچوں کو سکول جانے میں مشکلات ہوئی ہیں، ایک امن اور بہتری کا راستہ اختیار کیا گیا ہے۔ مفتی منیب الرحمان،مولانا بشیر،صاحبزادہ حامد رضا اور ثروت اعجاز قادری کے شکرگزار ہیں، تمام مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے امن کا راستہ تلاش کیا گیا ہے۔

قلات: مسافر بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،3 افرادجاں بحق ،متعدد زخمی
- 6 hours ago

وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ: ای او بی آئی کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری
- 6 hours ago

ہری پور:جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد قتل، متعدد زخمی
- 4 hours ago

نیول کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس ،پاک بحریہ کی ناقابل تسخیر سمندری دفاعی صلاحیتوں کو سراہاگیا
- 5 hours ago

اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 6 hours ago

آواران: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ،فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد جہنم واصل، میجر شہید
- 3 hours ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں،چھتیں، دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے سے 30 افراد جاں بحق
- 3 hours ago

عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ،حکومت کا تمام یوٹیلٹی اسٹورز 31 جولائی تک بند کرنے کا فیصلہ
- 5 hours ago

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنرمحمود بھٹی نے فرانسیسی خاتون کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کردیا
- 6 hours ago
اداکارہ حمیرا اصغر کیس میں اہم پیشرفت،مالک مکان سمیت 10 سے زائد افراد کے بیانات قلمبند
- 4 hours ago

سوشل میڈیا پر ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام،علیمہ خان کو نوٹس جاری
- an hour ago

کراچی : ڈیڑھ منٹ کے وقفے سے زلزلے کے جھٹکے
- 17 minutes ago