Advertisement

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی والدہ صحت یاد ہوگئی

لاہور: مینجر بابراعظم کا کہنا ہے کہ  کپتان بابر اعظم کی والدہ گھر پر ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر اکتوبر 31 2021، 9:30 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی والدہ صحت یاد ہوگئی

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی والدہ صحت یاد ہوگئی،   بابراعظم کی والدہ اسپتال میں زیرعلاج تھی۔ مینجر بابراعظم نےکپتان کے مداحوں کو خوشخبری دی۔

مینجر بابر اعظم کا کہنا ہے کہ الحمداللّٰہ، کپتان بابر اعظم کی والدہ گھر پر ہیں،  ہم بحیثیت خاندان، نیک دعاؤں اور محبتوں کے لیے آپ سب کے شُکر گزار ہیں۔

بابراعظم کی والدہ کی صحت کے بارے والد اعظم صدیق  نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا ہے کہ   بفضل خدا بابر کی والدہ اب بلکل ٹھیک ہیں،  مشکل وقت تھا صبر سے گزرا،  اللہ پاک نے انعام بھی بڑا دیا ان کو صحت دی۔

خیال رہے کہ   پاک بھارت میچ کے دوران بابر کی والدہ وینٹی لیٹر پر تھیں۔

والد بابر اعظم نے کہا کہ وہ بیٹے کو سپورٹ کرنے اسٹیڈیم اس لیے گئے تاکہ بابر کمزور نہ پڑ جائے،  پاکستان کی تینوں جیت پر ہمارے گھر پر بڑا امتحان تھا۔

Advertisement
Advertisement