Advertisement
پاکستان

کیاسعد رضوی کو رہا کیا جائے گا ؟شاہ محمود قریشی سےسوال

منیب الرحمان نے کہا کہ  جلدکالعدم ٹی ایل پی کو فعال اور سیاسی جماعت کے طور پر دیکھیں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Oct 31st 2021, 10:01 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کیاسعد رضوی کو رہا کیا جائے گا ؟شاہ محمود قریشی سےسوال

 اسلام آباد: حکومت پاکستان اور کالعدم  تحریک لبیک پاکستان اعتماد باہمی سے معاہدہ طے  پایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاہدے کے بارے میں شاہ محمود قریشی سے جب سوال کیا گیا تو انہوں نے صحافی کے سوال پر کہ  دھرنا ختم  ہوجائےگا ؟  شاہ محمود قریشی نے جواب دیا کہ سب کچھ سامنے آجائیگا ۔ صحافی کے ایک اور سوال کے پر کہ کیاسعد رضوی کو رہا کیا جائے گا ؟ تو شاہ محمود قریشی نے جواب دیا کہ اس وقت جو  امانت ہے اس کا ہمیں احترام کرنا چاہئے۔

مفتی منیب الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پوری قوم سے التجاء ہے کہ ہمارے پولیس اہلکار اور تحریک لبیک کے جو شہید ہوئے اللہ ان کی مغفرت فرمائے،  ریاست سے اپیل ہے کہ جو لوگ شہید ہوئے ان کے لئیے کوئی رعایت کریں، جو معاہدہ طے  پایا ہے۔

 اس میں تحریک لبیک پاکستان کے حافظ سعد رضوی مطمئن ہیں۔ یہ اسلام کی فتح اور پاکستان کی فاتح ہے،  یہ معاہدہ انسانی جانوں کی فتح ہے،  یہ معاہدہ مل کر طے کیا گیا ہے،  یہ معاہدہ اس لئیے ہوا کیوں کہ جوش پر ہوش غالب آیا ۔ منیب الرحمان نے کہا کہ  جلدکالعدم ٹی ایل پی کو فعال اور سیاسی جماعت کے طور پر دیکھیں گے۔

مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ  حکومت پاکستان اور کالعدم تحریک لبیک پاکستان اعتماد باہمی سے معاہدہ طے  پایا گیا ہے،آئیندہ ہفتے اس کے اثرات سامنے آئیں گے،  اللہ کا شکر ہے کہ کسی ناگہانی صورتحال سے پہلے یہ معاہدہ تح پایا ہے، کالعدم  تحریک لبیک پاکستان کے دھرنے سے ملک میں جو صورتحال پیدا ہوئی وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دی۔ 

مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ   اس معاہدے کے نتیجے میں ایک سٹیرنگ کمیٹی بنائی گئی ہے جس کے سربراہ علی محمد خان ہیں،  اس معاہدے کے اثرات جلد سب کے سامنے آجائیں گے،  12 سے 13 گھنٹے مشاورت کے بعد اس نتائج پر پہنچے ہیں،  یہ کمیٹی آج سے فال ہو گی اور اپنا کام شروع کرے گی، میں یقین دلاتا ہوں کہ اس معاہدے سے خیر برآمد ہوگی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  تمام علامہ مشائخ کا شکر ادا کرتا ہوں،  نیشنل سکیورٹی کے اجلاس نے مذکرات کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا،  اس منڈیٹ کو زہن نشین کرتے ہوئے مزاکرات کیے گے، راستے بند ہونے کی وجہ سے بچوں کو سکول جانے میں مشکلات ہوئی ہیں، ایک امن اور بہتری کا راستہ اختیار کیا گیا ہے۔ مفتی منیب الرحمان،مولانا بشیر،صاحبزادہ حامد رضا اور ثروت اعجاز قادری کے شکرگزار ہیں، تمام مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے امن کا راستہ تلاش کیا گیا ہے۔

Advertisement