ٹاس جیتنے کے بعد میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے افغانستان کے کپتان محمد نبی نے کہاہے کہ پچ کافی اچھی لگ رہی ہے


ابو ظہبی : افغانستان نے انتہائی اہم میچ میں نمیبیا کو جیت کیلئے 161رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ جس کے جواب میں نمیبیا نے صرف 20 اوورز میں اپنی 9 قیمتی ترین وکٹیں گنوا بیٹھی اور صرف 98 رنز ہی جوڑ سکی ۔ اسطرح افغانستان نے نیمبیا کو باآسانی شکست سے دوچار کردیا ۔
اس سے پہلے افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس پر افغان کھلاڑیوں نے مقرر ہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 160رنز بنائے اور نمیبیا کو جیت کیلئے 161رنز کا ہدف دیا ۔ جس میں وکٹ کیپر بیٹسمین محمد شہزاد 45 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔
افغانستان کی جانب سے محمد شہزاد اور حضرت اللہ زازئی نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا۔حضرت اللہ زازئی 33 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے ان کے بعد آنے والے رحمان اللہ صرف 4 سکور ہی بنانے میں کامیاب ہوئے اور ایل بی ڈبلیو ہو کر پولین لوٹ گئے۔ اوپننگ پر آنے والے محمد شہزاد نصف سینچری بناتے بناتے رہ گئے اور 45 رنز پر کیچ آوٹ ہو گئے۔ان کے علاوہ اصغر افغان 31 اور نجیب اللہ 7 سکور بنا کر آوٹ ہو گئے۔
ٹاس جیتنے کے بعد میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے افغانستان کے کپتان محمد نبی نے کہاہے کہ پچ کافی اچھی لگ رہی ہے ، ہم نے گزشتہ میچ میں اچھا کھیلا اور ہم پر جوش ہیں ، مجیب الرحمان ان فٹ ہو گئے ہیں جس کے باعث ان کی جگہ حامد حسن کو ٹیم میں شامل کیا گیاہے ۔
نمیبیا کے کپتان کا کہناتھا کہ ہمارے باولر ز کے پاس افغانستان کے بلے بازوں کو پریشر میں لانے کا اچھا موقع ہے ، ہوا چلنے کے باعث اچھا ٹارگٹ سیٹ کرنا اتنا آسان نہیں ہوگا، ہماری ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔

ایشیا کپ: سری لنکا کا ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

ایف آئی اے کی کارروائی، غیرقانونی طور پر سمندری راستے سے ایران جانے والے 22 افراد گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

یہودی ہونے کے ناطے فلسطین کے حق میں بولنا میری ذمہ داری ہے ، ہنا آئنبنڈر
- 2 گھنٹے قبل

گریٹر اسرائیل کا منصوبہ عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے ، امیر قطر
- 2 گھنٹے قبل

لندن: ٹرمپ کے دوسرے اسٹیٹ وزٹ کے دوران ٹیکنالوجی اور جوہری توانائی معاہدوں کا اعلان متوقع
- 18 منٹ قبل

افغانستان کو بڑا دھچکا،اہم فاسٹ باؤلر ایشیا کپ کے باقی میچوں سے باہر
- 3 گھنٹے قبل

بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات، تعلقات میں بہتری کی امید
- ایک گھنٹہ قبل
.webp&w=3840&q=75)
عرب-اسلامی ہنگامی اجلاس: اسرائیلی حملے کی مذمت، معاملہ عالمی عدالت میں لے جانے کی تجویز
- ایک گھنٹہ قبل

قادرپور گیس فیلڈ کے 10 کنوؤں سے گیس کی سپلائی بند، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
- 2 گھنٹے قبل
ٹی20 ایشیا کپ: متحدہ عرب امارات کی عمان کے خلاف بیٹنگ جاری
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا دوحہ اجلاس سے خطاب: اسرائیل کو جنگی جرائم پر ہر حال میں جواب دہ ہونا ہوگا
- 24 منٹ قبل

خیبر پختونخوا میں مزید2 پولیو کیس رپورٹ ،رواں سال ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 26 ہوگئی
- 3 گھنٹے قبل