اسلام آباد : مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے ہوگئے ہیں، معاہدہ اسی ہفتے ہوجائے گا۔


تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ شوکت ترین نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ حکومت تبدیلی، اصلاحات اور احتساب کا نعرہ لے کر آئی ہے،حکومت نے ادارہ جاتی اصلاحات کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں، سنگل ونڈو کا افتتاح اصلاحات کی جانب اہم قدم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک سے متعلق قانون کیلئے آئینی ترامیم کی ضرورت ہے، آئینی ترامیم کیلئے ہمارے پاس دو تہائی اکثریت نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ دو سال میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث سپلائی چین متاثر ہوئی۔ اب معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے، کاروباری افراد تمام مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہیں، پاکستان سنگل ونڈو سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا، علاقائی تجارت اور جیو اکنامک روابط میں بہتری آئے گی۔
مشیر خزانہ نے بتایا کہ مہنگائی صرف پاکستان نہیں عالمی سطح کا مسئلہ ہے ، عالمی سطح پر قیمتیں میرے اختیار میں نہیں ہیں ، مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی دے رہے ہیں۔
سائبر حملوں سے متعلق شوکت ترین کا کہنا تھا کہ دشمن ملک ہمارے پڑوس میں بیٹھا ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں لیٹ نہیں ہونگی اور صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے ۔

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 18 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 17 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 21 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 12 گھنٹے قبل







