تفریح
معروف اداکار ساجد حسن اسپتال منتقل،اوپن ہارٹ سرجری جاری
کراچی: پاکستان کے معروف اداکار ساجد حسن کو دل کے عارضہ کے باعث نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ساجد حسن کی اوپن ہارٹ سرجری اس وقت جاری ہے۔

پاکستان کے معروف اداکار ساجد حسن کے اہل خانہ کے مطابق اداکار ساجد حسن کو دل کے عارضہ میں نجی اسپتال میں داخل کیا گیا اور ساجد حسن کی اوپن ہارٹ سرجری طبہ اسپتال میں اس وقت جاری ہے اور سرجری کے فرائض ماہر امراض قلب ڈاکٹر غفران اللہ انجام دے رہے ہیں۔
اہل خانہ نے مزید کہا کہ اداکار ساجد حسن کے لئے قوم سےدعا کی اپیل ہے۔
پاکستان
پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
سرگودھا، فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں 4 بج کر 38 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت 4.4 تھی۔
پاکستان سیسمک سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز شمال مغربی سرگودھا میں تھا جبکہ اس کی گہرائی 30 کلو ریکارڈ کی گئی ہے۔
سرگردھا کے علاوہ فیصل آباد، میانوالی، حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں اور دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
اس سے قبل آج صبح اسلام آباد میں بھی دو بار 4.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے۔
پاکستان
عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کے تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وکیل درخواست گزار کے مطابق عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
حکم نامے کے مطابق بتایا گیا کہ ہائیکورٹ نے عمران خان کو پیشی پر امن و امان برقرار رکھنے کا حکم دیا تھا۔
وکیل کے مطابق عمران خان کی پیشی پرامن و امان کی صورتحال متاثر ہوئی۔
وکیل نے بتایا کہ عمران خان کی پیشی پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچا۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ آئی جی اسلام آباد اور ضلعی انتظامیہ عدالت کو واقعہ کی رپورٹ پیش کریں۔
دنیا
سعودی عرب اور شام کے سفارتی تعلقات بحال
دونوں حکومتیں عید الفطر کے بعد ریاض اور دمشق میں اپنے سفارتخانے دوبارہ کھولنے کی تیاری کر رہی ہیں

ایک دہائی سے زیادہ عرصہ قبل سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے بعد سعودی عرب اور شام ن اپنے سفارتخانے دوبارہ کھولنے پر رضامند۔ خلیجی ممالک میں اسے بہت بڑی سفارتی ڈیولپمنٹ کے طور پر دیکھا جارہا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں حکومتیں عید الفطر کے بعد ریاض اور دمشق میں اپنے سفارتخانے دوبارہ کھولنے کی تیاری کر رہی ہیں۔
یادرہے ایران اور سعودی عرب کے درمیان سات سال بعد دوطرفہ تعلقات کی بحالی کے سلسلے میں رواں ماہ کے اوائل میں طے پانے والے ایک تاریخی معاہدے کے بعد ریاض اور دمشق کے درمیان رابطوں میں تیزی آئی ہے۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
پولیس اور ایف آئی اے کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روکنے کا حکم واپس
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
-
تجارت ایک دن پہلے
انٹربینک میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
جمشید دستی کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان
-
پاکستان ایک دن پہلے
عمران خان سمیت دیگر رہنماوں کے خلاف 130 مقدمات درج
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3100 روپے کی کمی
-
پاکستان 21 گھنٹے پہلے
عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری
-
پاکستان ایک دن پہلے
قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی