جی این این سوشل

کھیل

کرس گیل کے "شلوار چیلنج "کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی: پی ایس ایل 6 میں کوئٹہ گلیڈی کے جارح مزاج بیٹسمین کرس گیل کو شلوار چیلنج مل گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کرس گیل کے "شلوار چیلنج "کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
کرس گیل کے "شلوار چیلنج "کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل( 6 میں جہاں سنسنی خیز میچز کا سلسلہ جاری ہے وہیں کھلاڑیوں کی جانب سے ایک دوسرے کو چیلنج بھی دئیے جارہے ہیں۔پاکستان سپر لیگ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے کرس گیل کے شلوار چیلنج کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو کے آغاز میں کرس گیل اپنا تعارف کرواتے ہوئے کہتے ہیں: ’میں کرس گیل ہوں اور مجھے شلوار چیلنج پورا کرنا ہے۔‘ساتھ میں انہیں یہ بھی کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’یہ کس کی شلوار ہے، جس کی بھی ہے یقیناً وہ شخص بہت کھاتا ہوگا۔‘وہ اپنے سامنے رکھی شلوار کو اٹھاتے ہیں اور پہلے تو ہنستے ہوئے کہتے ہیں کہ ’کیا،،، یہ کس کی ویسٹ ہے؟‘

 


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرس گیل نے دو منٹ میں شلوار میں زار بند ڈالا اور چیلنج پورا کیا، کرس گیل کے نئے چیلنج کو سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چھٹا ایڈیشن بھرپور کامیابی کے ساتھ جاری ہے ، ایونٹ میں ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرشس گیل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بنے مگر انہیں قومی ذمہ داروں کے باعث صرف دو میچ کھیل کر واپس جانا پڑا ، واپسی کے وقت کرس گیل نے کہا کہ ان کی خواہش تھی کہ پورا پی ایس ایل کھیلتے اور ہر میچ میں چھائے رہتے۔

 

علاقائی

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مسلسل بارشوں سے تباہی

بعض شاہراہیں بند ہونے سے کئی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے مسلسل بارش نے صوبائی دارالحکومت میں سیوریج کا نظام درہم برہم کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مسلسل بارشوں سے  تباہی

کوئٹہ : کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مسلسل بارشوں نے تباہی مچا کر رکھ  دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں بارشوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے اور مسلسل بارشوں کی وجہ سے صوبے کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں جبکہ  کھڑی فصلوں اور باغات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

آسمانی بجلی گرنے اور گھر منہدم ہونے سے 8 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہو گئے ہیں ، کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں نالیاں اور گٹر ابل پڑے سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں سیوریج کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا جس کے باعث مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بعض شاہراہیں بند ہونے سے کئی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ مسلسل بارش نے صوبائی دارالحکومت میں سیوریج کا نظام درہم برہم کردیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بیساکھی کے تہوار کیلئے سکھ برادری کی کرتار پور آمد

واضح رہے کہ سکھ رہنماؤں نے وقف بورڈ اور مزارات کی طرف سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیساکھی کے تہوار کیلئے سکھ برادری کی  کرتار  پور آمد

لاہور: بیساکھی کا تہوار منانے کے لیے اس وقت پاکستان میں موجود دو ہزار چار سو سکھ یاتری مذہبی رسومات ادا کرنے کے لیے گوردوارہ کرتار پور پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سکھ یاتری کرتارپور میں دو دن قیام کریں گے ، اس موقع پر ایویکیو ٹرسٹ بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری رانا شاہد سلیم نے کہا کہ یاتریوں کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سکھ رہنما ایوکیو ٹرسٹ بورڈ کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔


واضح رہے کہ سکھ رہنماؤں نے وقف بورڈ اور مزارات کی طرف سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 میچ سے پہلے قومی ٹیم کو بڑا دھچکا

وکٹ کیپر بلے بار اعظم خان دائیں گھٹنے اور پٹھے کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 میچ سے پہلے قومی ٹیم کو بڑا دھچکا

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 میچ سے پہلے قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، وکٹ کیپر بلے بار اعظم خان دائیں گھٹنے اور پٹھے کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے

پی سی بی کے مطابق اعظم خان کو بدھ کے روز ٹریننگ سیشن کے دوران تکلیف کی شکایت ہوئی۔

وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان دائیں گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی میڈیکل ٹیم اعظم خان کی دیکھ بھال کررہی ہے جبکہ کرکٹر کی نیوزی لینڈ کیخلاف میچز میں شرکت کا فیصلہ رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا پہلا آج شام 7 بجے مقامی وقت کے مطابق راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll