پاکستان
پاکستان امن پسندملک ، وقت آیا تو ہر چیلنج کا جواب بھرپور طاقت سے دیا جائیگا : آئی ایس پی آر
راولپنڈی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے سربراہ نےکہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، وقت آیا تو ہر چیلنج کا جواب بھرپور طاقت سے دیا جائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ (ڈی جی آئی ایس پی آر) نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دن کی مناسبت سے پیغام جاری کیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ مسلح افواج نے 27 فروری کو قوم کے تعاون سے وطن کا دفاع کیا، مسلح افواج نے تمام خطرات کا سامنا کرتے ہوئے وطن عزیز کا دفاع کیا۔ یہ ایک قوم کی عددی برتری نہیں بلکہ عزم وحوصلہ تھا ۔ پاکستان امن پسند ملک ہے، وقت آیاتو ہرچیلنج کاجواب بھرپورطاقت سےدیاجائےگا۔
27th Feb, 2019 is testament that Pak AF, with support of the nation, will always defend the motherland against all threats. It is not numbers but courage & will of a resilient nation that triumphs in the end. Pak stands 4 peace but when challenged, shall respond with full might
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 27, 2021
واضح رہے کہ 27 فروری 2019 کو پاکستان کی آزاد فضاؤں کے محافظ شاہینوں نے دلیری اور شجاعت کی ایک نئی تاریخ رقم کی اور بھارت کو دنیا بھر میں ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان کی فضائی حدود میں گھسنے کی کوشش کرنے والے بھارتی فضائیہ کے دو جہاز پاک فضائیہ کے شاہینوں نے گرائے ۔ بھارتی فضائیہ کا ایک جہاز پاکستانی علاقے میں گرا جس کے پائلٹ بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کو مقامی افراد نے قابو کر لیا اور موقع پر پہنچنے والے پاک فوج کے دستوں نے دشمن کو عوام کے غیض و غضب سے بچایا جبکہ بھارت کا دوسرا جنگی طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ پاک فوج کے پیشہ وارانہ معیار اور اعلی اخلاقی اقدار کا خود دشمن پائلٹ ابھی نندن نے بھی اعتراف کیا ، ٹی از فنٹاسٹک کا جملہ پاک فوج کے بہترین حسن سلوک کی علامت بن گیا۔
دوسری جانب پاک فضائیہ نے اپنی اس کامیابی پر صدائے پاکستان کے نام سے ملی نغمہ جاری کیا ہے، جسے گلوکار علی حمزہ نے گایا ہےیہ ترانہ پاک فضائیہ کے ان سپوتوں کی جرات اور بہادری کو خراجِ تحسین ہے جنہوں نے دشمن کے ساتھ 2019ء میں پیش آنے والے فضائی معرکے میں بہادری کی نئی داستان رقم کی اور ملک و قوم کا وقار بلند کیا۔
تجارت
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
اسی طرح سوئی ناردرن کیلئے آر ایل این جی کی قیمت میں 2.47فیصد اضافہ کردیا گیا ہے
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے نومبر کے لیے آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔
اکتوبر کے برعکس نومبر کے لئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 2.68فیصد تک اضافہ کردیا گیا ، اوگرا نے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔
سوئی سدرن کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 2.68فیصد اضافہ کیا گیا،سوئی سدرن کیلئے آر ایل این جی کی قیمتیں 12.46ڈالر سے بڑھا کر 12.80ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کر دیا گیا۔
اسی طرح سوئی ناردرن کیلئے آر ایل این جی کی قیمت میں 2.47فیصد اضافہ کردیا گیا ہے
جرم
لاہور:تاوان کے لیے شہری کو اغوا کرنے والے پولیس اہلکار گرفتار
گرفتار کیے جانے والے ملزمان میں وقاص، نعمان، محسن اور اسپیشل برانچ کا اہلکار شامل ہے ۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے
لاہور پولیس نے شہری کے اغوا برائے تاوان میں ملوث تین پولیس اہلکار اور اسپیشل برانچ کے ایک اہلکار کو گرفتار کر لیا ہے۔
لاہور پولیس کے مطابق چند روز قبل دھرم پورہ انڈر پاس کے نزدیک سے نعیم ساجد کو تاوان کے لیے اغوا کیا تھا تھا، نعیم کام سے واپسی پر گھر جارہا تھا کہ راستے میں چار افراد نے گن پوائنٹ پراس کو اغوا کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں نے مغوی نعیم کو محمود بوٹی کے علاقے میں رکھا اور اس پر تشدد کرتے رہے، ملزمان نے 21 لاکھ روپے تاوان وصول کرکے نعیم کو ویلنشیا ٹاؤن کے علاقے میں چھوڑ دیا۔
گرفتار کیے جانے والے ملزمان میں وقاص، نعمان، محسن اور اسپیشل برانچ کا اہلکار شامل ہے ۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔
تجارت
مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ
ادارہ شماریات کےمطابق ایک ہفتے میں 24 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا
ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا سلسلہ جاری ، ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.55 فیصد کا اضافہ ہوگیا۔
ادارہ شماریات کےمطابق ایک ہفتے میں 24 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، صرف 6 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔
رپورٹ کےمطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 23 روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا، انڈے فی درجن 16 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، لہسن فی کلو 27 روپے تک اضافہ ہوا، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 36 روپے تک مہنگا ہوا، چینی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے تک اضافہ ہوا، برانڈڈ گھی فی کلو 10 روپے تک مہنگا ہوا، پانچ کلو برانڈڈ گھی کی قیمت 17 روپے تک کا اضافہ ہوا، گڑ، پیاز، آلو، تازہ دودھ، دالیں، جلانے کی لکڑی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔
ادارہ شماریات کےاعدادوشمار کےمطابق ایک ہفتے میں آٹا، دال ماش، زندہ مرغی، کیلے اور چنے کی دال سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔
-
دنیا 2 دن پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق فوجی اور ٹی وی میزبان پیٹ ہیگزے کو وزیردفاع نامزد کر دیا
-
تفریح 2 دن پہلے
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے شاہ رخ خان سے ملنے کا اظہار کر دیا
-
تجارت 2 دن پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
-
تجارت 5 گھنٹے پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
ٹیکنالوجی 6 گھنٹے پہلے
غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر
-
کھیل 11 گھنٹے پہلے
پی سی بی کا غیر ملکی ہیڈ کوچز سے مستقل چھٹکارہ پانے کا فیصلہ
-
دنیا 2 دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی تیل کی تنصیبات پرحملے کی دھمکی
-
کھیل ایک دن پہلے
بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا