جی این این سوشل

جرم

کراچی : پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی ، 4 دہشتگرد گرفتار

کراچی :  ایس ایس پی کیمارڑی فدا حسین جانوری کا کہنا ہے کہ مبینہ دہشتگرد قبرستان میں چھپے ہوئے تھے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی : پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی ، 4 دہشتگرد گرفتار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق  شیرشاہ پولیس کی پراچہ قبرستان کے اندر انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی کی گئی ہے۔

ایس ایس پی کیمارڑی فدا حسین جانوری کے مطابق کالعدم بلوچ لبریشن آرمی اور تحریک طالبان پاکستان کے 4 دہشتگرد گرفتارکرلیے گئے ہیں ، مبینہ دہشتگردوں میں ریان عرف ریو ،افضل ، شمیم خان عرف فیصل عرف شاہ حسین اور مزمل زیب عرف نظر بھی شامل ہیں۔

 ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ  ریان عرف ریو بین الاقوامی سزا یافتہ ملزم ہے، ملزم سعودی عرب میں منشیات کیس میں گرفتار ہوچکا ہے،  مبینہ دہشتگرد قبرستان میں چھپے ہوئے تھے، ملزمان کے قبضے سے 3 پستول، منشیات اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہیں، گرفتار مبینہ دہشتگردوں سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

پاکستان

علی امین گنڈا پور نہ ہماری اور نہ کسی اور ادارے کی حراست میں ہیں ،وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ علی امین گنڈا پورنہ ہماری اورنہ کسی اورادارے کی حراست میں ہیں، چھاپے سے پہلے علی امین گنڈا پوربھاگ گئے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علی امین گنڈا پور نہ ہماری اور نہ کسی اور ادارے کی حراست میں ہیں ،وزیر داخلہ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور نہ ہماری اور نہ کسی اور ادارے کی حراست میں ہیں، کے پی ہاؤس سے علی امین کے بھاگنے کی فوٹیج موجود ہے۔

اسلام آباد میں شہید پولیس کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ رات کوافسوسناک اطلاع آئی کہ عبدالحمید شہید ہوگئے ہیں، اسلام آباد پولیس اوراہلخانہ سے اظہارتعزیت کرتا ہوں۔

محسن نقوی نے کہا کہ شہیدالحمید کےلیےشہید پیکج ایک دو روز میں دیا جائے گا، شہید اہلکارکے واقعے میں جوبھی ملوث ہےکوئی نہیں بچے گا، شہید کے 2 بیٹے ہیں، ایک سی ڈی اے میں ملازم ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ علی امین گنڈا پور خود بھاگے ہیں، ہم نے 2،3 چھاپے مارے تھے، شک تھا کہ وہ موجود ہوں گے لیکن وہ وہاں نہیں تھے، علم نہیں کہ علی امین کے پی پہنچ گئے یا نہیں، کے پی ہاؤس سے علی امین کے بھاگنے کی فوٹیج موجود ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ علی امین گنڈا پورنہ ہماری اورنہ کسی اورادارے کی حراست میں ہیں، چھاپے سے پہلے علی امین گنڈا پوربھاگ گئے تھے۔ علی امین اسلام آباد کی حدود میں ہوئے تو پولیس انھیں ضرور گرفتار کر لے گی۔

اس موقع پر گورنرخیبرپختون خوا فیصل کریم کنڈی نے بھی میڈیا سے گفتگو کی، انھوں نے کہا کہ کل ایک جتھا آیا تھا جس کادعویٰ تھا کہ وہ پُرامن ہے، اگران کے بہت سے لوگ زخمی ہوئے ہیں تو وہ کون سے اسپتال میں ہیں؟

گورنرفیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا ملک دشمنی ہے، جب چینی صدر پاکستان کے دورے پر آرہے تھے تو پی ٹی آئی نے ان کا دورہ سبوتاژ کیا، پی ٹی آئی سی ایس او کے اجلاس کو سبوتاژ کرنے کیلئے ملک دشمن ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ علی امین نے کل سے خودساختہ روپوشی اختیار کی ہوئی ہے، علی امین وکٹ کے دونوں اطراف کھیل رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل کا امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ٹیلی فونک رابطہ

لبنان میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل  کا امریکی ہم منصب  انٹونی بلنکن سے ٹیلی فونک رابطہ

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان خطے میں کشیدہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ علاوہ ازیں لبنان میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قبل ازیں ریاض میں سعودی وزیر خارجہ سے فرانسیسی ہم منصب جین نویل باروٹ نے بھی ملاقات کی۔

واضح رہے کہ سنیچر کو بیروت کے جنوبی مضافات اور جنوبی علاقے پر اسرائیلی حملوں میں شدت آئی ہے۔ہائیر ڈیفنس کونسل کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 37 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 151 زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا غزہ اور لبنان میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کی شامی صدر بشارلااسد سے ملاقات ہوئی جس میں خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں عباس عراقچی نے کہا کہ جنگ بندی کے لیے اقدامات ہو رہے ہیں، کامیابی کی امید ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی عائد کردی

وزارت داخلہ نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی عائد کردی

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) پر پابندی عائد کردی جبکہ وزارت داخلہ نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے اتوار کو جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹھوس شواہد کی روشنی میں پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی ایم ملک دشمن بیانیے اور انارکی پھیلانے میں ملوث ہے، پی ٹی ایم ملک میں امن و سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہے۔

وزرات داخلہ نے پی ٹی ایم پر پابندی کا نوٹیفکیشن باضابطہ طور پر جاری کر دیا ہے جس کے بعد اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll