جی این این سوشل

کھیل

لائیوشو میں تلخ کلامی ، نعمان نیاز نے شعیب اختر سے معافی مانگ لی

لاہور : سرکاری ٹی وی کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے ایک انٹرویومیں پاکستان کے سابق فاسٹ بولر  شعیب اختر سے تلخ کلامی کے معاملے پر معافی مانگ لی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لائیوشو میں  تلخ کلامی ، نعمان نیاز نے شعیب اختر سے معافی مانگ لی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق میزبان  ڈاکٹر نعمان نیاز نے ایک انٹرویو کے دوران  اپنے بیان میں کہا کہ پروگرام میں آن ائیر جو مجھ سے ہوا اس پر جتنا رد عمل آیا وہ بالکل جائز تھا، وجہ جو بھی تھی آن ائیر یہ سب کرنے کا مجھے حق نہیں تھا ، میری غلطی تھی ۔ ان کا کہنا تھا  کہ میں اپنی غلطی پر ایک بار نہیں ہزاروں بار معافی مانگتا ہوں، شعیب اختر اسٹار  ہیں مجھے ان کی کرکٹ سے محبت ہے ۔

ڈاکٹرنعمان  نے ایک یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ  اُس پروگرام کے بعد والد نے کہا کہ مجھے تم سے یہ توقع نہیں تھی، تم نے غلطی کی، اس وقت شعیب اختر اسٹار اور میں صرف میزبان تھا مجھے معاملہ سنبھالنا چاہیے تھا۔

میزبان کا کہنا تھا کہ یہ چیز نہیں ہونی چاہیے تھی جس کا میں خمیازہ بھگتنے کے لیے تیار ہوں اور بھگت رہا ہوں۔

خیال رہے کہ ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے نیوزی لینڈ سے میچ کے بعد ڈاکٹر نعمان نیاز نے اسپورٹس پروگرام میں شعیب اختر کے ساتھ بد تہذیبی کا مظاہرہ کیا تھا اور شو سے چلے جانے کا کہہ دیا تھا۔جواب میں شعیب اختر نے آن ایئر ہی پی ٹی وی سے استعفی دے کر شو چھوڑ دیا تھا۔

لائیو شو میں میزبان کی بدتمیزی ، شعیب اختر کا سخت ردعمل          

دوسری جانب  شعیب اختر نے سرکاری ٹی وی پر لائیو شو میں ان سے غلط رویہ رکھنے پر ڈاکٹر نعمان کو معاف کر دیا ہے۔ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ  میں شئیر کردہ   ویڈیو میں  شعیب اختر  نے کہا کہ انہوں نے قوم اور اداروں کی عزت کے لیے ڈاکٹر نعمان نیاز  کو معاف کردیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ وہ دل میں کسی کے لیے نفرت رکھنا نہیں چاہتے۔

تجارت

کراچی کے صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں، بجلی مزید 51 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنیکی درخواست پر نیپرا میں آج سماعت ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی کے صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں، بجلی مزید 51 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

کراچی کے صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں، کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مزید 51 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) آج فیصلہ کرے گی، کراچی کے لیے اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنیکی درخواست پر نیپرا میں آج سماعت ہوگی۔

کے الیکٹرک نے اگست 2024 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرا رکھی ہے جس کے تحت 51 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا گیا ہے۔

نیپرا کی جانب سے اگر کے الیکٹرک کی درخواست منظور کرتے ہوئے من و عن اضافہ کردیا جاتا ہے تو کے الیکٹرک صارفین پر 85 کروڑ 30 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاک انگلینڈٹیسٹ سیریز ، میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا

ویسٹ انڈیز کے سر رچی رچرڈسن سیریز میں میچ ریفری کی حیثیت سے پلیئنگ کنٹرول ٹیم کے سربراہ ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک انگلینڈٹیسٹ سیریز ، میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کے کمار دھرما سینا اور بنگلادیش کے شرف الدولہ سیکت آن فیلڈ امپائرز ہوں گے، دونوں امپائرز آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے سر رچی رچرڈسن سیریز میں میچ ریفری کی حیثیت سے پلیئنگ کنٹرول ٹیم کے سربراہ ہوں گے،آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز میں شامل نیوزی لینڈ کے کرسٹوفر گیفینی اور پاکستان کے آصف یعقوب فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔

دوسرے ٹیسٹ کیلئے کمار دھرما سینا اور کرسٹوفر گیفینی آن فیلڈ امپائرز کے فرائض انجام دیں گے جبکہ شرف الدولہ سیکت تھرڈ امپائر ہوں گے۔ پاکستان کے راشد ریاض (آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف امپائرز کا حصہ ہیں) چوتھے امپائر ہوں گے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تیسرے ٹیسٹ کیلئے کرسٹوفر گیفینی اور شرف الدولہ سیکت آن فیلڈ امپائرز کے فرائض سرانجام دیں گے جب کہ کمار دھرما سینا تھرڈ امپائر ہوں گے۔ فیصل آفریدی فورتھ امپائر کے فرائض نبھائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے، جس کا پہلا میچ 7 سے 11 اکتوبر تک ملتان میں ہوگا۔

دوسرا ٹیسٹ 15 سے 19 اکتوبر تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم جبکہ آخری میچ راولپنڈی 24 سے 28 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان کا مشرق وسطیٰ میں بگڑتی ہوئی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ فلسطین، لبنان اور وسیع تر خطے کے عوام کو خوف اور تشدد سے آزاد زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان  کا  مشرق وسطیٰ میں بگڑتی ہوئی صورت حال پر گہری تشویش    کا اظہار

پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں بگڑتی ہوئی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جنگی صورت حال ختم کرنے اور تنازعات کے حل پر زور دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جنگی صورت حال پر گہری تشویش ہے اور زور دیا کہ تمام فریقین امن کو ترجیح دیں۔ حالیہ مہینوں میں اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سنگین انسانی بحران کو جنم دیا ہے، غزہ میں جاری نسل کشی نے خطے کے امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ لبنان پر حالیہ حملوں سے پہلے سے جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے، جس سے بے گناہ شہریوں کی زندگیوں پر اثر پڑا ہے۔


ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ فلسطین، لبنان اور وسیع تر خطے کے عوام کو خوف اور تشدد سے آزاد زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے اور یہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ تمام فریقین پیچھے ہٹیں اور عالمی برادری فوری طور پر اقدامات کرے تاکہ صورت حال کو مزید بگڑنے سے روکا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں اور سزا سے استثنیٰ کے کلچر کا فوری خاتمہ ضروری ہے، پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے دوبارہ اپیل کرتا ہے کہ وہ خطے میں امن اور سلامتی برقرار رکھے، لبنان کی خودمختاری کا تحفظ کرے اور غزہ میں جاری انسانی بحران کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll